
پٹنہ، 14 نومبر (ہ س)۔بہار اسمبلی انتخابات میں امور اسمبلی حلقہ سے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے اختر الایمان نے 1,00,836 ووٹ حاصل کر کے شاندار کامیابی حاصل کی۔ جنتا دل (یونائیٹڈ) کی صبا ظفر 61,908 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں۔ وہیں انڈین نیشنل کانگریس کے عبدالجلیل مستان 52,791 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔243 رکنی بہار اسمبلی کے انتخابات میں جن اہم سیٹوں پر توجہ مرکوز ہے ان میں سے ایک پورنیہ ضلع کی امور ہے۔ اسد الدین اویسی کی اے آئی ایم آئی ایم بہار یونٹ کے صدر اختر الایمان اس سیٹ سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ اس سیٹ پر جنتا دل یونائیٹڈ کی صبا ظفر اور کانگریس کے عبدالجلیل مستان کے ساتھ اخترالایمان کا سہ رخی مقابلے رہا۔اختر الایمان موجودہ ایم ایل اے ہیں اور دوبارہ اسمبلی کےلئے منتخب ہونے کی جانب تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ 2020 کے اسمبلی انتخابات میں ایمان نے 94459 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے جنتا دل (یونائیٹڈ) کے امیدوار صبا ظفر کو شکست دی، جنھیں 41944 ووٹ ملے۔ کانگریس امیدوار عبدالجلیل مستان 31863 ووٹ حاصل کرکے تیسرے نمبر پر رہے۔2015 کے اسمبلی انتخابات میں یہ سیٹ کانگریس نے جیتی تھی۔ کانگریس امیدوار عبدالجلیل مستان 100135 ووٹ حاصل کرکے فاتح قرار پائے تھے۔ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار صبا ظفر کو شکست دی تھی، جنہوں نے 48138 ووٹ حاصل کیے تھے۔ شیوسینا کی انیما داس 4393 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہیں۔بہار اسمبلی انتخابات دو مرحلوں میں 6 اور 11 نومبر کو ہوئے تھے، جبکہ ووٹوں کی گنتی آج 14 نومبر 2025 کو جاری ہے۔ امور سیٹ سے کون جیتے گا؟ کیا مجلس سیٹ برقرار رکھ پائے گی؟ ان سوالات کا جواب کچھ ہی دیر میں مل جائے گا۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan