
نگروٹہ اسمبلی حلقہ میں بے جے پی نے اپنی سیٹ کو برقرار رکھا
جموں، 14 نومبر (ہ س)۔ جموں ضلع کے نگروٹہ اسمبلی حلقے کے حتمی نتائج کے مطابق بی جے پی کی امیدوار دیویانی رانا نے بھاری برتری کے ساتھ کامیابی حاصل کرلی۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے جاری سرکاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ رانا نے 42,183 ووٹ حاصل کیے، جبکہ اُن کے قریب ترین حریف جموں و کشمیر نیشنلسٹ پینتھرز پارٹی کے ہرش دیو سنگھ کو 17,661 ووٹ ملے۔
جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کی امیدوار شمیم بیگم نے 10,834 ووٹ حاصل کیے، جبکہ آزاد امیدوار انل شرما 837 ووٹ لے سکے۔ بی جے پی کی اس نمایاں جیت نے نگروٹہ میں پارٹی کی پوزیشن مزید مضبوط کردی ہے۔ دیویانی رانا نے ہرش دیو سنگھ پر 24,522 ووٹوں کی فیصلہ کن برتری درج کی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے کے تمام 11 راؤنڈز کی گنتی مکمل ہونے کے بعد نتائج کو باقاعدہ طور پر تصدیق کیا گیا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر