
علی گڑھ, 14 نومبر (ہ س)۔
اجمل خان طبیہ کالج میں یومِ اطفال نہایت جوش و خروش، رنگا رنگ سرگرمیوں اور تخلیقی انداز میں منایا گیا، جس سے کالج کے اس عزم کی تجدید ہوئی کہ بچوں کی ہمہ جہت، اقدار پر مبنی اور باوقار تعلیم و تربیت کو ہر حال میں فروغ دیا جائے۔ اجمل خاں طبّیہ کالج کے شعبہ علم الاطفال میں یومِ اطفال صحت و تعلیم سے متعلق بامقصد سرگرمیوں کے ساتھ منایا گیا۔
اس موقع پر بچوں کے لیے مفت طبی معائنہ کیمپ اور پوسٹر سازی مقابلہ منعقد کیا گیا، جس کا مقصد آگاہی اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا تھا۔ پروگرام کا افتتاح ڈین فیکلٹی آف یونانی میڈیسن پروفیسر ایس۔ ایم۔ صفدر اشرف اور پرنسپل پروفیسر بی۔ ڈی۔ خاں نے کیا۔ پوسٹر مقابلے میں ثناء پروین نے پہلا انعام، عبداللہ فیضل حسن نے دوسرا انعام اور تیسرا انعام بھی ثناء پروین کے نام رہا۔ مقابلے کے ججوں میں جے این میڈیکل کالج کے ڈاکٹر جمیل احمد اور اے کے ٹی سی کی ڈاکٹر ابیتہ احمد شامل تھیں۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ