مدھیہ پردیش میں قومی قبائلی یوم فخر پر 32 عمر قید سزا یافتہ قیدیوں کو رہا کیا جائے گا
بھوپال، 14 نومبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں ہفتہ، 15 نومبر کو بھگوان برسا منڈا کی 150 ویں جنم شتابدی کو قومی قبائلی یوم فخر کے طور پر دھوم دھام سے منایا جائے گا۔ اس موقع پر صوبے کی مختلف جیلوں میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے اچھے برتاو والے بتیس قیدیوں کو
سنٹرل جیل بھوپال کی فائل فوٹو


بھوپال، 14 نومبر (ہ س)۔

مدھیہ پردیش میں ہفتہ، 15 نومبر کو بھگوان برسا منڈا کی 150 ویں جنم شتابدی کو قومی قبائلی یوم فخر کے طور پر دھوم دھام سے منایا جائے گا۔ اس موقع پر صوبے کی مختلف جیلوں میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے اچھے برتاو والے بتیس قیدیوں کو وقت سے پہلے رہائی ملے گی، جن میں نو قبائلی قیدی بھی شامل ہیں۔ اس سلسلے میں مدھیہ پردیش حکومت کے جیل محکمے کی جانب سے احکام جاری کیے گئے ہیں۔

رابطہ عامہ افسر پرینکا رانی نے جمعہ کو معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ بھگوان برسا منڈا کے 150 ویں یوم پیدائش پر گورنر منگوبھائی پٹیل کی ہدایت پر مدھیہ پردیش میں لیے گئے فیصلے کے تحت، اب ہر سال 15 نومبر کو قومی قبائلی یوم فخر کے موقع پر عمر قید سزا یافتہ قیدیوں کو حکومت کی جانب سے وقت سے پہلے رہا کیے جانے کا آغاز کیا جائے گا۔ اس فیصلے کے ساتھ ہی مدھیہ پردیش ملک کی پہلی ریاست بن گئی ہے، جہاں سال میں پانچ مواقع پر عمر قید کی سزا پانے والے قیدیوں کو سزا میں رعایت دے کر رہا کیا جائے گا۔

مدھیہ پردیش حکومت کے جیل محکمہ کی وزارت نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 432، 433 اور دفعہ 433 (انڈین سول ڈیفنس کوڈ 2023 کی دفعہ 473، 474 اور 475 میں دئے گئے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے) عمر قید کے قیدیوں کو نئی رہائی پالیسی کے تحت 15 نومبر قومی قبائلی یوم فخر کو شامل کرتے ہوئے پانچ مواقع پر سزا میں چھوٹ فراہم کرنے کا انتظام کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو کی قیادت میں ریاستی حکومت کے اس تاریخی فیصلے نے 15 نومبر قومی قبائلی یوم فخر کو قومی سطح کے اہم چار دنوں کے برابر ایک اہم دن بنا دیا ہے۔

قومی سطح کے چار بڑے قومی دن یومِ آزادی (15 اگست) جو برطانوی حکومت سے آزادی کی علامت ہے، یومِ جمہوریہ (26 جنوری) جب دستور نافذ ہوا اور ہندوستان ایک جمہوریہ ملک بنا، گاندھی جینتی (2 اکتوبر) جو مہاتما گاندھی کا یوم پیدائش ہے، اور ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کا یوم پیدائش (14 اپریل) جو مساوات کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ انہی مواقع پر پورے ملک میں عمر قید کی سزا یافتہ قیدیوں کو ان کے بہتر کردار کی بنا پر مقررہ مدت سے پہلے رہائی دی جاتی ہے۔ اسی طرح اب صوبے میں بھگوان برسا منڈا جینتی (15 نومبر) یعنی قومی قبائلی یومِ فخر کو بھی شامل کیا گیا ہے، جو قبائلی سماج کی روایتی، قدیم اور سناتنی تہذیب کے تحفظ، اپنی مذہب سے اپنی حکومت کے قیام کی جدوجہد اور شناخت کے احیاء کی علامت کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ گورنر کے اس فیصلے نے یہ پیغام دیا ہے کہ قومی قبائلی یومِ فخر صرف قبائلی برادری تک محدود نہیں بلکہ پورے معاشرے کا دن ہے، اسی لئے اہلیت کے اصولوں کے مطابق مختلف طبقات کے عمر قید کی سزا یافتہ 32 قیدیوں کو قبل از وقت رہا کیا جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande