سانگلی میں گارپیر چوک میں دوہرے قتل سے حالات کشیدہ
سانگلی ، 12 نومبر(ہ س)۔ سانگلی شہر کے گارپیر چوک علاقے میں منگل کی رات سالگرہ کی تقریب کے دوران پیش آئے جھگڑے میں دو افراد کی موت واقع ہو گئی۔ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ہے۔ سانگلی سٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کر سیکیورٹ
TWO KILLED IN SANGLI BIRTHDAY FUNCTION CLASH


سانگلی ، 12 نومبر(ہ س)۔ سانگلی شہر کے گارپیر چوک علاقے میں منگل کی رات

سالگرہ کی تقریب کے دوران پیش آئے جھگڑے میں دو افراد کی موت واقع ہو گئی۔ واقعے

کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ہے۔ سانگلی سٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کر سیکیورٹی

بڑھا دی ہے اور معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

پولیس

حکام کے مطابق دلت فیڈریشن کے صدر اتم راؤ موہتے اپنی سالگرہ کی تقریب میں موجود

تھے۔ رات گئے شاہ رخ شیخ عرف شبیہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تقریب میں شریک ہوئے اور

عشائیے میں شامل ہوئے۔ عشائیے کے بعد شاہ رخ اتم راؤ موہتے سے ملاقات کے لیے گئے،

تاہم کسی تنازعے کے دوران شاہ رخ نے تیز دھار ہتھیار سے موہتے پر حملہ کر دیا جس

کے نتیجے میں اتم راؤ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

اس

واقعے کے فوراً بعد اتم راؤ کے حامیوں نے غصے میں آکر شاہ رخ پر حملہ کیا جس کے

نتیجے میں شاہ رخ کی بھی موقع پر موت ہو گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے

دونوں لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کر دیا۔

پولیس

نے بدھ کو مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔ ابتدائی شواہد کے

مطابق یہ دوہرا قتل باہمی دشمنی کا نتیجہ ہے۔ پولیس نے علاقے میں امن و امان کی

صورتحال برقرار رکھنے کے لیے گشت اور سیکیورٹی میں اضافہ کیا ہے

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande