
مہانگری ایکسپریس میں بم کی جھوٹی اطلاع، بیت الخلا کی دیوار پر لکھے گئے اشتعال انگریز نعرے، سیکیورٹی ہائی الرٹ
جلگاؤں،
12 نومبر (ہ س)۔
مہانگری ایکسپریس میں بدھ کے روز اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب ٹرین
کے بیت الخلا میں ایک نامعلوم شخص نے دیوار پر بم دھماکے کی جھوٹی اطلاع تحریرکردی۔ اطلاع ملنے پر ریلوے پولیس،ریلوے پروٹیکشن فورس( پی آر ایف اور بم ڈسپوزل
اسکواڈ فوری طور پر حرکت میں آگئے اور ٹرین کو سیکیورٹی جانچ کے لیے روکا گیا۔
تحریر میں
’پاکستان زندہ باد’، ’آئی ایس آئی زندہ باد‘ اور’بم پھٹ
جائے گا‘ جیسے اشتعال انگیز نعرے لکھے گئے تھے۔ یہ پیغام دیکھتے ہی ہوشیار
مسافروں نے فوراً ریلوے پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد تمام مسافروں کو محفوظ مقام
پر منتقل کر کے ٹرین کی مکمل تلاشی لی گئی۔
بم
اسکواڈ نے ٹرین کے ہر ڈبے کا معائنہ کیا اور تقریباً ایک گھنٹے کی تلاش کے بعد
اعلان کیا کہ کوئی دھماکہ خیز مواد برآمد نہیں ہوا۔ تفتیشی ٹیم نے واضح کیا کہ یہ
ایک جھوٹی اطلاع تھی جو کسی شرپسند نے پھیلائی تھی۔ حکام کے
مطابق، واقعہ دہلی کے لال قلعے کے قریب حالیہ بم دھماکے کے پس منظر میں پیش آیا
ہے، جس کے باعث ملک بھر میں پہلے ہی سخت حفاظتی انتظامات نافذ ہیں۔ جلگاؤں ریلوے
اسٹیشن سمیت کئی مقامات پر نگرانی مزید بڑھا دی گئی ہے۔
ہندوستھان
سماچار
ہندوستان سماچار / جاوید این اے