مرشد آباد میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد جھلسے
مرشدآباد، 12 نومبر (ہ س)۔ مرشد آباد ضلع کے کاندی تھانہ علاقے کے تحت رامیشور پور گاو¿ں میں بدھ کی صبح کھانا پکانے کے دوران گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد شدید طور پر جھلس گئے۔ واقعے سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ تمام زخمیو
مرشد آباد میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد جھلسے


مرشدآباد، 12 نومبر (ہ س)۔

مرشد آباد ضلع کے کاندی تھانہ علاقے کے تحت رامیشور پور گاو¿ں میں بدھ کی صبح کھانا پکانے کے دوران گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد شدید طور پر جھلس گئے۔ واقعے سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ تمام زخمیوں کو مرشدآباد میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

اطلاعات کے مطابق مقامی رہائشی دلیم شیخ اپنی بیوی رضیہ بی بی اور اپنے بچوں کے ساتھ گھر پر موجود تھا۔ رضیہ بی بی معمول کے مطابق کچن میں کھانا پکا رہی تھیں کہ زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ گیس سلنڈر پھٹ گیا، اور آگ نے فوری طور پر پورے کچن کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ اتنی شدید تھی کہ لمحوں میں پورے گھر میں پھیل گئی۔

گھر کے تمام افراد ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش میں جھلس گئے۔ شور سن کر آس پاس کے لوگ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور فوری طور پر پولیس اور فائر بریگیڈ کو اطلاع دی۔ فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں پہنچیں اور کافی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔

تمام زخمیوں کو فوری طور پر مرشد آباد میڈیکل کالج لے جایا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق تمام افراد زیر علاج ہیں جب کہ دو کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 'ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ دھماکہ گیس سلنڈر پھٹنے سے ہوا، تاہم اس بات کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ سلنڈر میںتکنیکی خرابی تھی یا کوئی اور وجہ ۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande