دہلی میں دھماکے کے بعد ڈوڈہ میں سیکورٹی کے سخت انتظامات
جموں, 12 نومبر (ہ س)۔ دہلی میں دھماکے کے بعد ضلع ڈوڈہ میں سیکورٹی فورسز نے حفاظتی انتظامات مزید سخت کر دیے ہیں۔ بٹوت–کشتواڑ قومی شاہراہ سمیت اندرونی رابطہ سڑکوں پر مشترکہ ناکے قائم کیے گئے ہیں، جہاں گاڑیوں اور مشتبہ افراد کی باریک بینی سے تلاشی لی
Security


جموں, 12 نومبر (ہ س)۔ دہلی میں دھماکے کے بعد ضلع ڈوڈہ میں سیکورٹی فورسز نے حفاظتی انتظامات مزید سخت کر دیے ہیں۔ بٹوت–کشتواڑ قومی شاہراہ سمیت اندرونی رابطہ سڑکوں پر مشترکہ ناکے قائم کیے گئے ہیں، جہاں گاڑیوں اور مشتبہ افراد کی باریک بینی سے تلاشی لی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ دہشت گردانہ منصوبے یا حملے کو بروقت ناکام بنایا جا سکے۔

اطلاعات کے مطابق، بھدرواہ جیل سمیت ضلع کی تمام حساس جگہوں پر بھی سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن تیز کر دیا ہے۔ اسی دوران پولیس نے دہشت گردوں اور مارے گئے عسکریت پسندوں کے گھروں پر بھی تلاشی کارروائیاں جاری رکھی ہیں تاکہ دہشت گردی کے کسی بھی نیٹ ورک یا روابط کا سراغ لگایا جا سکے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande