
سنبھل، 12 نومبر (ہ س)۔
اتر پردیش کے سنبھل ضلع کے حیات نگر تھانہ علاقے میں بدھ کی دوپہر ایک کیمیکل فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیم نے آگ بجھانے کا کام شروع کر دیا۔ احتیاط کے طور پر تقریباً 12 مکانات کو خالی کرا لیا گیا ہے۔
چیف فائر آفیسرکے کے اوجھا نے بتایا کہ بھوڑا سرائےترین کا رہنے والا وسیم حیات نگر تھانہ علاقہ کے مضافاتی علاقہ سرائےترین کے بھوڑا محلہ میں ایک کیمیکل فیکٹری کا مالک تھا۔ فیکٹری چوڑیوں پر ریجن لگاتی تھی۔ یہ فیکٹری پانچ سالوں سے ایک چھوٹے سے گھر میں کام کر رہی تھی جس میں صرف ایک خارجی دروازہ تھا۔ جب آگ لگی تو چار کارکن وہاں کام کر رہے تھے۔ آگ کو پھیلتے دیکھ کر وہ اپنی جان بچانے کے لیے بھاگے اور وسیم کو واقعے کی اطلاع دی۔
اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں۔ آگ لگنے سے فیکٹری کی ایک دیوار گر گئی۔ آگ تیزی سے پھیلی اور آس پاس کے گھروں کو اپنی زد میں لینے لگی۔ احتیاط کے طور پر 12 مکانات کو خالی کرا لیا گیا۔ پولیس اور فائر ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ سینکڑوں مقامی لوگ جائے وقوعہ پر آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ