لال قلعہ کے قریب دلخراش بم دھماکے پر ملی کونسل کی مذمت
نئی دہلی، 12 نومبر(ہ س)۔ آل انڈیا ملی کونسل نے لال قلعہ کے قریب دلخراش وافسوس ناک کار دھماکے میں مارے جانے والے افراد کے لواحقین کے تئیں اپنی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور شدید طور پر زخمی ہو جانے والے افراد کے ساتھ اپنی شدید ہمدردی ظاہر کی ہے۔ واضح رہ
لال قلعہ کے قریب دلخراش بم دھماکے پر ملی کونسل کی مذمت


نئی دہلی، 12 نومبر(ہ س)۔ آل انڈیا ملی کونسل نے لال قلعہ کے قریب دلخراش وافسوس ناک کار دھماکے میں مارے جانے والے افراد کے لواحقین کے تئیں اپنی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور شدید طور پر زخمی ہو جانے والے افراد کے ساتھ اپنی شدید ہمدردی ظاہر کی ہے۔ واضح رہے کہ اس حادثہ میں کم از کم دس قیمتی انسانی جان کا نقصان ہوا ہے اور بیس سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ملی کونسل کے مرکزی دفتر سے جاری بیان میں معاون جنرل سکریٹری نظام الدین شیخ نے کہا ہے کہ یہ حادثہ انتہائی افسوس ناک ہے، جس کی جامع، شفاف اور غیرجانبدارانہ انکوائری ہونی چاہیے۔ یقینا یہ قومی سلامتی کے نظام پر ایک سوالیہ نشان ہے اور انسانیت کے خلاف دل دہلا دینے والا ایسا واقعہ ہے جس پر کسی طرح خموش نہیں رہا جاسکتا۔

معاون جنرل سکریٹری ملی کونسل نے آگے کہا کہ ترجیحی طور پر زخمیوں کے علاج کا معقول نظم ہو اور اس سلسلے میں کسی طرح کی کوئی چوک نہیں ہونی چاہیے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ دہلی جو ملک کا دارالسلطنت ہے، آخر حکومت کی ایجنسیاں اس قدر غافل کیوں تھیں؟ ملی کونسل کا یہ شدید احساس ہے کہ یہ ایسا بدبختانہ اور گھناو¿نا جرم ہے جس کے مرتکبین کا فوری پتا لگا کر ایسے ملوث مجرمین کو قانون کے دائرے میں لایا جائے اور انھیں عبرت ناک سزائیں دی جائیں۔ علاوہ ازیں مرنے والے بے گناہ لوگوں کے متعلقین کو مناسب ترین معاوضہ دیا جائے اور زخمیوں کے لیے بہتر علاج کی سہولت فراہم کی جائے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande