ڈبلیو بی بی ایل مقابلے میں جمائمہ روڈریگز 15 گیندوں پر 11 رن بنا کر آوٹ، برسبین ہیٹ کو 23 رن سے شکست
برسبین، 12 نومبر (ہ س)۔ ہندوستانی بلے باز جمائمہ روڈریگزبدھ کو کھیلے گئے ویمن بگ بیش لیگ (ڈبلیو بی بی ایل) میچ میں برسبین ہیٹ کی جانب سے کھیلتے ہوئے 15 گیندوں پر 11 رن بنا کر آو¿ٹ ہو گئیں۔ جمائمہ کو پرتھ اسکارچرز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں سوفی ڈی
Jemimah dismissed for 11 off 15 balls in WBBL match


برسبین، 12 نومبر (ہ س)۔ ہندوستانی بلے باز جمائمہ روڈریگزبدھ کو کھیلے گئے ویمن بگ بیش لیگ (ڈبلیو بی بی ایل) میچ میں برسبین ہیٹ کی جانب سے کھیلتے ہوئے 15 گیندوں پر 11 رن بنا کر آو¿ٹ ہو گئیں۔ جمائمہ کو پرتھ اسکارچرز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں سوفی ڈیوائن نے پویلین واپس بھیجا۔ 173 کے ہدف کے تعاقب میں ہیٹ 23 رن سے میچ ہار گئی۔

اپنے گزشتہ میچ میں، جمائمہ نے میلبورن رینیگیڈز کے خلاف 9 گیندوں پر 6 رن بنائے تھے۔ ٹورنامنٹ کے اختتام تک، جمائمہ نے تقریباً 60 کی اوسط اور 100 کے اسٹرائیک ریٹ سے 292 رن بنائے ۔ ہندوستان کی یہ اسٹار بلے باز حال ہی میں ختم ہونے والے خواتین کے ون ڈے عالمی کپ 2025 میں فاتح ہندوستانی ٹیم کا حصہ تھیں۔ نوی ممبئی میں کھیلے گئے فائنل میں ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر خطاب جیتا تھا۔

ورلڈ کپ کے ابتدائی میچوں میں جمائمہ کی کارکردگی اوسط رہی۔ دو بار بنا رن بنائے اور پھر چند چھوٹے اسکور کے بعد، انہیں پلیئنگ الیون سے باہر کر دیا گیاتھا۔ تاہم واپسی پر انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف 55 گیندوں پر ناٹ آوٹ 76 رن بنائے اور پھر سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف ناٹ آوٹ 127 رن بنا کر ہندوستان کی تاریخی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں جمائمہ کو دہلی کیپٹلس نے آئندہ ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) سیزن کے لیے ریٹین کیاہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande