
نئی دہلی،12نومبر(ہ س)۔
ڈپارٹمنٹ آف میکانیکل انجینئرنگ،فیکلٹی آف انجینیئرنگ اینڈ ٹکنالوجی،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ’ایڈوانسمینٹس اینڈ اپلی کیشنس آف سسٹین ایبل ایڈیٹیو مینوفیکچرنگ اینڈ انڈسٹری فور پوائنٹ زیرو‘ کے موضوع کے پر دس نومبر دوہزار پچیس کو اے آئی سی ٹی ای کا اسپانسر ڈ ایک ہفتے کا آن لائن فیکلٹی ڈولپمنٹ پروگرام(ایف ڈی پی) کا افتتاح کیا۔دس نومبر دوہزار پچیس تا پندرہ نومبر دوہزار پچیس تک چلنے والے اس فیکلٹی ڈولپمنٹ پروگرام کا مقصد فیکلٹی اراکین، محققین اور ماہرین کو پائے دار اضافی مینوفیکچرنگ اینڈ انڈسٹری چار اعشاریہ صفر ٹکنالوجی کی جدید پیش رفتوں کے جائزے کے لیے ایک سرگرم پلیٹ فارم مہیا کرناہے۔
پروگرام کا افتتاحی اجلاس آن لائن وضع میں منعقد ہوا جس میں ار۔کے۔کے۔پاٹھک،سابق ڈائریکٹر (ڈی ایف ٹی ایم) ڈی آرڈی اوبطور مہمان خصوصی اور پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی،مسجل،جامعہ ملیہ اسلامیہ بطور مہمان اعزازی شریک ہوئے۔فیکلٹی آف انجینئرنگ کے ڈین پروفیسر محمد شریف نے بطور اسپیشل گیسٹ پروگرام میں شرکت کی اور پروفیسر محمد شعیب کارگزار صدر،شعبہ میکانیکل انجینئرنگ نے بھی اس موقع پر پروگرام میں شریک ہوکر سامعین کو خطاب کیا اور اپنے گراں قدر خیالات ساجھا کیے۔پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی نے ایسے ترقی پسند اور موثر پروگرام کے انعقاد کے لیے ڈپارٹمنٹ آف میکانیکل انجیئرنگ کی تعریف کی۔انہوں نے اشتراک، اختراعیت اور تحقیقی افضلیت کے فروغ کے ساتھ اعلی تعلیم کے معیار کو بہتر کرنے میں فیکلٹی ڈولپمنٹ پروگرام کی اہم رول پرزور دیا۔موضوع کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ”انڈسٹری فورپوائنٹ زیرو ٹکنالوجیز بشمول خود کار، ربوٹکس، آئی او ٹی، اور ڈیٹا انالیٹکس عالمی مینوفیکچرنگ کے منظر نامے پر از سر نو تشکیل دے رہی ہیں۔اور جب یہ ایڈیٹیو مینوفیکچرنگ کے ساتھ مربوط ہوجائے تو اس میں فضلہ میں تخفیف، کارکردگی کو بہتر کرکے اور ماحولیاتی ذمہ داری کو یقینی بناکر صنعتوں میں انقلاب برپا کرنے کی بے پناہ صلاحیتیں رکھتی ہیں“۔
ایف ڈی پی کے کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر توصیف الدین صدیقی کی استقبالیہ تقریر سے پروگرام کا آغاز ہوا جس کے بعد کو کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر محمد جاوید نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ڈاکٹر صدیقی نے سامعین کو پروگرام کے اغراض و مقاصدسے اجمالی طورپر آگاہ کرایا اور تکنیکی تعلیم اور تحقیقی افضلیت کے فروغ میں متواتر تعاون فراہم کرنے کے لیے اے آئی سی ٹی ای کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کو ہاتھوں ہاتھوں لیا گیا اور ہندوستان کی تعلیمی اکائیوں اور صنعتوں سے ایک سو سینتالیس شرکا بشمول فیکلٹی اراکین، رسرچ اسکالر شریک ہوئے۔ہفتے بھر کا ایف ڈی پی سولہ اجلاس پر مشتمل ہے جس میں سرکردہ تعلیمی اداروں اور صنعتوں کے ممتاز مقررین کے خطبات ہوں گے۔ پہلا تکینکی سیشن ایڈیٹیو مینوفیکچرنگ کے میدان کے مشہور و معروف ماہر آئی آئی ٹی دہلی کے پروفیسر پی۔ایم۔پانڈے کا ہوا۔
ایف ڈی پی کو پائے دار ترقی اور تکنیکی اختراعیت کی قومی ترجیحات سے ہم آہنگ رکھنے کے لیے مندوبین نے ڈپارٹمنٹ آف میکانیکل انجیئرنگ کو مبارک باد دی۔ پروگرام کے انعقاد کے سلسلے میں ڈاکٹر توصیف صدیقی اور ڈاکٹر محمد جاوید کی کوششوں اور ان کے عہد کے لیے مندوبین نے ان کی تعریف کی۔ شعبہ نے اے آئی سی ٹی ای کا اس کے فراخ دلانہ فنڈنگ اور تعاون کے لیے اورپروفیسر مظہرآصف، عزت مآب شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ،پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی،مسجل،جامعہ ملیہ اسلامیہ کو ان کی متواتر حوصلہ افزائی اور تعلیمی افضلیت کے فروغ میں ان کے قائدانہ رول کا پرخلوص شکریہ ادا کیا۔پروفیسر محمد شریف، ڈین،فیکلٹی آف انجینرئنگ اینڈ ٹکنالوجی کا ان کی مسلسل تحریک اور پروگرام کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے ان کی رہنمائی کا بھی خصوصی شکریہ اداکیا گیا۔ڈاکٹر محمد جاوید کے اظہار تشکر پرافتتاحی اجلاس کا اختتام ہوا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais