دہشت گردی کے خلاف بڑی کارروائی : چھ ماہ میں 14 ریاستوں میں 60 سے زائد دہشت گرد گرفتار ، بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد
نئی دہلی ، 12 نومبر (ہ س)۔ رواں سال مئی اور نومبر کے درمیان سیکورٹی اداروں نے ملک کے مختلف حصوں میں دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی۔ ان چھ مہینوں کے دوران، کم از کم 14 ریاستوں میں مربوط کارروائیاں کی گئیں ، جس کے نتیجے میں تقریباً 60 دہشت گر
دہشت گردی کے خلاف بڑی کارروائی : چھ ماہ میں 14 ریاستوں میں 60 سے زائد دہشت گرد گرفتار ، بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد


نئی دہلی ، 12 نومبر (ہ س)۔ رواں سال مئی اور نومبر کے درمیان سیکورٹی اداروں نے ملک کے مختلف حصوں میں دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی۔ ان چھ مہینوں کے دوران، کم از کم 14 ریاستوں میں مربوط کارروائیاں کی گئیں ، جس کے نتیجے میں تقریباً 60 دہشت گردوں اور ان کے ساتھیوں کو گرفتار کیا گیا، اور تین دہشت گرد مارے گئے۔

ذرائع کے مطابق سیکورٹی ایجنسیوں نے کئی ریاستوں میں سرگرم دہشت گرد ماڈیول کا پردہ فاش کیا ہے۔ آپریشن کے دوران 3000 کلو گرام سے زائد دھماکہ خیز مواد ، متعدد اے کے-56 رائفلیں ، پستول ، دستی بم ، ڈیٹونیٹرز ، ڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈیوائسز اور مجرمانہ ڈیجیٹل دستاویزات برآمد کی گئیں۔ متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں ڈاکٹرز ، علماءاور تکنیکی ماہرین شامل ہیں۔ سیکورٹی اداروں نے اسے حالیہ برسوں میں انسداد دہشت گردی کی سب سے وسیع کارروائی قرار دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ مہم جموں و کشمیر، ہریانہ ، دہلی ، پنجاب ، اتر پردیش ، راجستھان ، گجرات ، آندھرا پردیش ، مہاراشٹر ، تلنگانہ ، جھارکھنڈ ، مدھیہ پردیش ، مغربی بنگال اور آسام میں چلائی گئی۔ذرائع کے مطابق سب سے بڑی ضبطی ہریانہ کے فرید آباد میں ہوئی جہاں سے 2563 کلو گرام دھماکہ خیز مواد اور ڈیٹونیٹر ضبط کئے گئے۔ اس آپریشن میں جموں و کشمیر اور ہریانہ پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے جیش محمد اور انصار غزوات الہند سے تعلق رکھنے والے وائٹ کالر دہشت گرد نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا۔

گجرات اے ٹی ایس نے نومبر میں پاکستان کے ڈرون کنکشن کا پردہ فاش کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کیا جو پاکستان سے ہتھیار اور دستاویزات درآمد کر رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق ، این آئی اے اور ریاستی پولیس کے درمیان تال میل کی وجہ سے، ان کارروائیوں میں غیر ملکی فنڈنگ، آن لائن بنیاد پرستی اور ڈرون کے ذریعے سپلائی نیٹ ورک سے متعلق بہت سی نئی معلومات ملی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande