آئی ایم سی آرنے انصاف، شفافیت اور شہری حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا
آئی۔ ایم۔ سی۔ آر کے فاو¿نڈر ٹرسٹی اور سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید کو ملک کے ممتاز دانشوروں نے نشان امتیاز اور شال اوڑھا کر پیش کیا خراج تحسین۔ کانگریس پارٹی کوابادی کے تناسب میں مناسب نمائندگی دینے کاوعدہ بھی دوہرایا. نئی دہلی،12نومبر(ہ س)۔ ا
اے پی سی آرنے انصاف، شفافیت اور شہری حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا


آئی۔ ایم۔ سی۔ آر کے فاو¿نڈر ٹرسٹی اور سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید کو ملک کے ممتاز دانشوروں نے نشان امتیاز اور شال اوڑھا کر پیش کیا خراج تحسین۔ کانگریس پارٹی کوابادی کے تناسب میں مناسب نمائندگی دینے کاوعدہ بھی دوہرایا.

نئی دہلی،12نومبر(ہ س)۔

انڈین مسلمس فار سول رائٹس (IMCR) کے زیرِ اہتمام ایک باوقار تقریب میں ادارے کے فاونڈر ٹرسٹی، سابق مرکزی وزیر اور آل انڈیا کانگریس کمیٹی (AICC) کی انٹرنیشنل افیئرز کمیٹی کے چیئرمین اور معروف وکیل سلمان خورشید کو استقبالیہ دیا گیا اور ان کے اعزاز میں ایک نشست کا انعقادکیا گیا۔یہ اعزاز انہیں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی بین الاقوامی امور کمیٹی کے صدر بنائے جانے اور حکومتِ تلنگانہ کی جانب سے وزیرِ اعلیٰ ریونت ریڈی کے ہاتھوں راجیو گاندھی فاو¿نڈیشن ایوارڈ سے نوازے جانے پر آئی۔ ایم۔ سی۔ آر کی جانب سے دیا گیا۔تقریب میں ملک کی متعدد ممتاز شخصیات اور اہم دانشوران شریک ہوئے، جن میں پٹنہ ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس جناب جسٹس اقبال احمد انصاری، آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے قومی جنرل سکریٹری و مشیر جناب گردیپ سنگھ سپّل، IMCR کے قومی صدر اور سابق رکن پارلیمنٹ جناب محمد ادیب، فار ایج گروپ کے چیئرمین، ایڈوایزری بورڈ جناب نوید خان، انڈین آرمی کےسابق جنرل،اءایم سی آر کے نائ ب صدر،جاوید اقبال خان، آل انڈیا پیس مشن کے صدر جناب دَیا سنگھ، سابق رکنِ پارلیمنٹ کنور دانش علی، سپریم کورٹ کے سینئر وکیل جناب فضیل احمد ایوبی، غازی آباد انکم ٹیکس کمشنر عتیق احمد، جماعت اسلامی ہند کے نیشنل سکریٹری لئیق احمد خان، قومی جنرل سکریٹری ڈاکٹر اعظم بیگ اور سید مسعود حسین، آئی۔ ایم۔ سی۔ آر کے نیشنل کوآرڈینیٹر اور فریڈم پریس ڈیلی انگلش اخبار کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر انظرالباری، آئی۔ ایم۔ سی۔ آر اوورسیز ڈپارٹمنٹ کے انچارج املاک احمد خان، تنظیم کے نائب ٹریزرار محمد الیاس سیفی، پروفیسر سلیم قدوائی، ارجن ایوارڈی اور انڈین شوٹنگ ٹیم کے قومی کوچ انور سلطان، الافروز ک?ٹررز کے ملک نوشاد احمد، سماجی کارکن سلیم قریشی سمیت دیگر معزز شخصیات شامل تھیں۔اجلاس کے دوران موجودہ سیاسی و سماجی حالات پر تفصیلی تبادلہ? خیال کیا گیا۔ اس موقع پر کانگریس کے سینئر رہنما کو کانگریس پارٹی میں مناسب نمائندگی دینے کے مسئلے پر بھی گفتگو ہوئی۔ مزید برآں، سکھ-مسلم اتحاد کو فروغ دینے کے لیے جلد ہی حقِ امن کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ لیا گیا، جو اگلے ماہ لکھنو¿ میں منعقد ہوگی۔

اپنے خطاب میں جناب سلمان خورشید نے کہا: ہمیں صبرو استقلال کے ساتھ اپنی مشن پر کام جاری رکھنا چاہیئے۔ حکومتیں اور تنظیمیں اپنے فیصلے خود کرتی ہیں کہ کس شخص کو کس منصب پر رکھنا ہے۔ ہمیں اس عمل پر اطمینان رکھنا چاہیے اور کانگریس پارٹی کے ساتھ مل کر آئینِ ہند کے تحفظ و استحکام کے لیے کوشاں رہنا چاہیے۔”تنظیم کے صدر اور سابق ممبر اف پارلیمنٹ راجیہ سبھا محمد ادیب نے فاو¿نڈر ٹرسٹی سلمان خورشید کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے اور جناب کپل سبل کے اعزاز میں انے والے دنوں میں ایک بڑی تقریب کے انعقاد کا اعلان بھی کیا اور خاص طور سے لال قلعے کے قریب ہوئے دہلی دھماکے پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ،ھلاک شدگان کی تعزیت کرتے ہوئے دھماکے میں زخمی ہوئے متاثرین کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس پورے واقعے کے لیے سرکار کو ذمہ دار ٹھہرایا اور اس کی غیر جانبدارانہ انکوائری کی مانگ کی اور کہا جو بھی اس کا ذمہ دار پایا جائے اس کے خلاف سخت ترین کارواءکی جاے۔ممتاز کانگریسی رہنما جناب گردیپ سنگھ سپل نے بھی دہلی دھماکہ مین ھلاک ھونے لوگوں کی سخت ترین مذمت کی اور اس موقع پر کانگرس پارٹی میں سلمان خورشید جیسے قداور شخصیتوں کو ان کے مراتب کے مناسب سے نمائندگی دینے کی وکالت کرتے ہوئے ائی ایم سی ار کی جانب سے ملک بھر میں قانون کی بالادستی اور ائین کے تحفظ کے لیے کی جارہی کوششوں کو سراہا اوراس طرح کی کوششوں کے اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔اس پ±روقار تقریب نے نہ صرف سیاسی و سماجی ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا بلکہ قومی اتحاد، اخوت اور باہمی احترام کے پیغام کو مزید تقویت بخشی۔اس موقع پر گردیپ سنگھ سپّل، جسٹس اقبال انصاری، محمد ادیب، کنور دانش علی، نوید خان، جنرل جاوید اقبال خان، ف±ضیل ایوبی، ڈاکٹر اعظم بیگ اور دیگر معزز مہمانانِ گرامی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande