لکھنؤ میں پٹاخہ بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے آتشزدگی
لکھنؤ، 12 نومبر (ہ س)۔ اتر پردیش کی راجدھانی لکھنو¿ کے نگرام علاقے میں بدھ کی صبح پٹاخے کی فیکٹری میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔ پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ڈ
Explosion at a firecracker factory in Lucknow sparks fire


لکھنؤ، 12 نومبر (ہ س)۔ اتر پردیش کی راجدھانی لکھنو¿ کے نگرام علاقے میں بدھ کی صبح پٹاخے کی فیکٹری میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔ پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ڈی سی پی ساوتھ نپن اگروال نے بتایا کہ رہائشی علاقوں سے دور عباس نگر روڈ پر کھیتوں کے قریب واقع پٹاخے کے کارخانے میں دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے بعد لگنے والی آگ بڑے پیمانے پر پھیل گئی جس سے گاو¿ں والوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور فائر بریگیڈ کے عملے نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا جس کے لیے کارکنوں کی کافی مشقت کرنی پڑی۔

ڈی سی پی ساوتھ نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ گاوں کے کچھ لوگ پرالی جلا رہے تھے۔ ہوا کے سبب چنگاری پٹاخے کی فیکٹری تک پہنچ گئی جس سے دھماکے کے ساتھ آگ لگ گئی۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande