جورجیا میں کارگو طیارہ گر کر تباہ، 20 ترک فوجی ہلاک
انقرہ،12نومبر(ہ س)۔ترکیہ کی وزارتِ دفاع نے آج بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ جورجیا کے مشرق میں ایک فوجی کارگو طیارے کے حادثے کے نتیجے میں اس میں سوار تمام 20 فوجی ہلاک ہو گئے۔ یہ طیارہ منگل کو آذربائیجان سے ترکی واپس آتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا۔ترکیہ ک
جورجیا میں کارگو طیارہ گر کر تباہ، 20 ترک فوجی ہلاک


انقرہ،12نومبر(ہ س)۔ترکیہ کی وزارتِ دفاع نے آج بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ جورجیا کے مشرق میں ایک فوجی کارگو طیارے کے حادثے کے نتیجے میں اس میں سوار تمام 20 فوجی ہلاک ہو گئے۔ یہ طیارہ منگل کو آذربائیجان سے ترکی واپس آتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا۔ترکیہ کے حکام نے ہلاک ہونے والے فوجیوں کے نام اور تصاویر جاری کیں، تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ سی-130 طیارے کے حادثے کی وجوہات کیا تھیں۔طیارہ آذربائیجان کے مغربی شہر گاجا سے اڑا اور تھوڑی دیر بعد جورجیا کی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی حادثے کا شکار ہوا۔ ترک حکام کے مطابق طیارے کا ملبہ منگل کی دوپہر کو برآمد کیا گیا۔ایک وڈیو میں طیارے کو گردشی انداز میں گرتے اور سفید دھوئیں کے ساتھ حادثے کا شکار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔یہ حادثہ ترکیہ میں حالیہ سالوں میں ہونے والے فوجی طیاروں کے حادثات کا سلسلہ ہے۔ جون 2024 میںایس ایف.260 تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوا جس میں 2 فوجی ہلاک ہوئے اور دسمبر 2024 میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 6 فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande