
جموں, یکم نومبر (ہ س)۔
محکمہ زراعت ڈوڈہ کی جانب سے آئی ایف ایف سی او کے اشتراک سے کریشی اُدھیمیز کے لیے ایک روزہ تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا، جس میں ضلع بھر کے کسان خدمت مراکز سے وابستہ نوجوانوں نے شرکت کی۔اس موقع پر ماہرینِ زراعت اور ترقی یافتہ کسانوں نے زراعت کے مختلف پہلوؤں پر معلوماتی اور بیداری لیکچر دیے، جن میں جدید کاشت کاری کے طریقے، خود روزگاری کے مواقع، اور محکمہ کی جاری اسکیموں سے استفادے کے طریقے شامل تھے۔
پروگرام میں بھدرواہ کے معروف کسان توقیر باغوان اور جموں سے تعلق رکھنے والے ایک دیگر کامیاب کسان نے بھی اپنے تجربات شرکاء کے ساتھ شیئر کیے۔
چیف ایگریکلچر آفیسر ڈوڈہ امجد حسین نے اس موقع پر کہا کہ محکمۂ زراعت جموں کے زیرِ اہتمام منعقدہ اس تربیتی پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو جدید زرعی طریقوں اور سرکاری اسکیموں سے روشناس کرانا ہے تاکہ وہ نہ صرف اپنی آمدنی میں اضافہ کر سکیں بلکہ دیگر کسانوں کی بھی رہنمائی کر کے دیہی معیشت کو مضبوط بنا سکیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر