نئی دہلی، 10 جنوری (ہ س)۔
مالیات کے مرکزی وزیر مملکت پنکج چودھری نے آج پلاسمدرم (آندھرا پردیش) میں نیشنل اکیڈمی آف کسٹمز، ڈائریکٹ ٹیکس اور نارکوٹکس (این اے سی آئی این) میں انڈین ریونیو سروس (کسٹمز اور ڈائریکٹٹیکس) افسران کے 74ویں بیچ کی پاسنگ آو¿ٹ پریڈ کی صدارت کی۔ اس تقریب میں افسران کی سخت تربیت کا اختتام ہوا اور ہندوستان کے معاشی مفادات کی حفاظت کرنے والے کرم یوگی کے طور پر اپنے سفر کا آغاز کیا۔ اس بیچ میں 35 افسران شامل تھے جن میں 25 مرد اور 10 خواتین افسران شامل تھیںجنہوں نے پروگرام کے دوران غیر معمولی نظم و ضبط اور عزم کا مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ اور کسٹمز (سی بی آئی سی) کے چیئرمین سنجے کمار اگروال، سی بی آئی سی کے دونوں ممبران ششانک پریا اور یوگیندر گرگ، این اے سی آئی این کے پرنسپل ڈائریکٹر جنرل گگونڈن پنمی کے علاوہ سی بی آئی سی کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پنکج چودھری نے تجارت کو آسان بنانے اور ہندوستانی معیشت کی حفاظت میں اہم ذمہ داریوں کو نبھانے کے لئے افسران کی تیاری کی تعریف کی اور اقتصادی ترقی اور سماجی مساوات کو فروغ دے کر ایک ترقی یافتہ ہندوستان کے وزن کو آگے بڑھانے کے لئے حکومت کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں اگروال نے افسران کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنے فرائض میں فیصلہ کن، اختراعی اور کھلے پن کو برقرار رکھیں اور ملک کے ٹیکس اور تجارتی نظام کو مضبوط بنانے میں ان کے کردار پر زور دیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ