باپ کے قاتل بیٹے کو پولس نے کیا گرفتار
مہوبہ ، 19 مئی (ہ س)۔ پولیس نے اپنے ہی باپ کو قتل کرنے والے بیٹے کو گرفتار کر لیا ہے جس نے اپنے وا
قاتل بیٹا


مہوبہ ، 19 مئی (ہ س)۔

پولیس نے اپنے ہی باپ کو قتل کرنے والے بیٹے کو گرفتار کر لیا ہے جس نے اپنے والد کو شراب کے لئے پیسے نہ دینے پر سوتے ہوئے بے دردی سے قتل کر دیاتھا۔ ملزم کے نشاندہی کی بنیاد پر پولیس نے قتل میں استعمال ہونے والی لاٹھی برآمد کر کے ملزم کو جیل بھجوا دیا۔

ضلع کے کھریلا تھانہ علاقہ کے پاتھا گاو¿ں کے رہنے والے اندرپال ساہو کو اس کے ہی بیٹے نے سوتے وقت بے دردی سے قتل کر دیا جب وہ اسے شراب پینے کے لئے پیسے دینے سے منع کردیا ۔ اور موقع سے فرار ہو گیا۔ مقتول کی اہلیہ کے بیان پر ملزم بیٹے کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی تھی۔ سنسنی خیز واقعہ نے پورے علاقے میں کہرام مچادیا۔ پولیس نے اس واقعہ کے دو ملزمین کے بیٹے اکھلیش کو گرفتار کر لیا ہے۔ کھریلا تھانہ انچارج گوپال چندر قنوجیا نے بتایا کہ قتل کے ملزم اکھلیش ساہو کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande