مہادیو سٹے بازی ایپ کیس میں ممبئی پولیس کا نارائن گاؤں پر چھاپہ، 80 افراد کوحراست میں لیا
پونے، 15 مئی (ہ س) مہادیو سٹے بازی ایپ معاملے میں ممبئی پولیس نے بدھ کو نارائن گاؤں میں چھاپہ مارا
Mumbai police raid Narayan village, 80 peopletaken into custody


پونے، 15 مئی (ہ س) مہادیو سٹے بازی ایپ معاملے میں ممبئی پولیس نے بدھ کو نارائن گاؤں میں چھاپہ مارا اور 80 لوگوں کو حراست میں لیا۔ نارائن گاؤں کی پوری عمارت مہادیو ایپ کے لیے استعمال ہو رہی تھی۔ یہاں سے ایک تاجر کو بھی گرفتار کیا گیا ہے لیکن پولیس اس معاملے میں انتہائی رازداری برت رہی ہے۔ ممبئی پولیس نے مہادیو بیٹنگ ایپ کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

دراصل، اس معاملے کی جانچ کرنے والی ٹیم کو نارائن گاؤں کی ایک عمارت میں مہادیو بیٹنگ ایپ کے چلائے جانے کی خفیہ اطلاع ملی تھی۔ اس پر پولیس ٹیم نے یہاں چھاپہ مار کر ایک تاجر سمیت 80 افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولس تمام لوگوں کو نارائنگاؤں تھانے لے آئی اور پوچھ تاچھ کے بعد معاملہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق مہادیو بیٹنگ ایپ کیس میں فی الحال بڑی کارروائی جاری ہے۔ اس معاملے کی بازگشت بیرون ملک سے بالی ووڈ تک پہنچ چکی ہے۔ اب پونے کا تعلق بھی سامنے آگیا ہے۔ بالی ووڈ اداکار ساحل خان کو ممبئی پولیس نے 28 اپریل کو مہادیو بیٹنگ ایپ کیس میں چھتیس گڑھ سے گرفتار کیا تھا۔ ساحل خان دی لائ بک ایپ سے منسلک تھے، جو مہادیو بیٹنگ کے نیٹ ورک کا حصہ ہے۔

ہندوستان سماچار/ نثار/عبد الواحد


 rajesh pande