شعبہ انگریزی میں نئی چیئرپرسن بنی پروفیسر ترنم
علی گڑھ، 15 مئی(ہ س)۔ پروفیسر شاہینہ ترنم کو 14 مئی 2024 سے تین سال کی مدت کے لیے علی گڑھ مسلم یونی
پروفیسر ترنم


علی گڑھ، 15 مئی(ہ س)۔

پروفیسر شاہینہ ترنم کو 14 مئی 2024 سے تین سال کی مدت کے لیے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ انگریزی کا چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے۔ پروفیسر ترنم تین دہائیوں سے زائد عرصے سے تدریس و تحقیق میں مصروف ہیں۔ انھوں نے ’انڈرسٹینڈنگ جان ڈن‘ سمیت دو کتابیں تصنیف کی ہیں اور قومی اور بین الاقوامی شہرت کے حامل جرائد میں 10 سے زائد تحقیقی مقالے شائع کیے ہیں۔

انھوں نے متعدد کانفرنسوں اور سیمیناروں میں شرکت کی اور مقالے پیش کیے اور 2005 میں یوجی سی کے تحقیقی پروجیکٹ میں شریک پرنسپل انویسٹی گیٹر کے طور پر خدمات انجام دیں۔پروفیسر ترنم انٹرنیشنل فیڈریشن فار تھیٹر ریسرچ اور شیکسپیئر سوسائٹی آف ایسٹرن انڈیا سمیت مختلف نامور تنظیموں کی رکن رہی ہیں۔ انھوں نے جرنل آف فیکلٹی آف آرٹس کی ادارت کی ہے اور انٹرنل کمپلینٹس کمیٹی کی پریزائیڈنگ آفیسر کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔

انہیں ڈاکٹر ذاکر حسین فاؤنڈیشن ویمن پرائیڈ ایوارڈ، جواہر لعل نہرو میموریل فنڈ ایوارڈ اور ممتاز جہاں حیدر میموریل گولڈ میڈل، اے ایم یو سے نوازا جاچکا ہے۔ ماڈرن ڈرامہ، تھیٹر اسٹڈیز، مابعدالطبیعاتی شاعری اور ویمن رائٹنگز ان کی دلچسپی کے خاص میدان ہیں

۔ہندوستھان سماچار/

/عطاءاللہ


 rajesh pande