بہار میں تین ماہ کی بچی کوماری گولی، پہلے گھر والوں پرہوئی فائرنگ
بہار میں تین ماہ کی بچی کوماری گولی، پہلے گھر والوں پرہوئی فائرنگ پٹنہ، 15 مئی (ہ س)۔ بہار کے لکھی س
بہار میں تین ماہ کی بچی کوماری گولی ، پہلے گھر والوں پرہوئی فائرنگ


بہار میں تین ماہ کی بچی کوماری گولی، پہلے گھر والوں پرہوئی فائرنگ

پٹنہ، 15 مئی (ہ س)۔ بہار کے لکھی سرائے میں ایک بچی پر فائرنگ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ضلع کے نگر تھانہ کے تحت وارڈ نمبر 6 واقع علاقے دھرم رائے چک میں دیر شام ایک تین ماہ کی بچی پر پڑوسی نے آپسی تنازعہ میں گولی چلا دی۔ گولی لڑکی کے سر میں لگتے ہوئے کنارے سے نکل گئی۔ موقع پر موجود بچی کی ماں نے فوراً اسے لکھی سرائے صدر اسپتال پہنچایا، جہاں بچی کا علاج جاری ہے۔ جس لڑکو کو گولی لگی ہے، ان کی شناخت پریتی کماری کے نام سے ہوئی ہے جو اودھ کمار کی بیٹی ہے۔

واضح ہو کہ کچھ عرصہ قبل اسی خاندان میں ایک شخص کی پٹائی اور دوسری لڑکی کی پیرمیں گولی مارنے کا معاملہ بھی سامنے آیا تھا۔ فائرنگ کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ گذشتہ تنازعہ کے سلسلے میں اب تک تین افراد ڈویزنل جیل میں بند ہیں۔ اس حوالے سے نومولود بچی کی ماں پریتی کماری نے بتایا کہ وہ دیرشام اپنے دروازے پر کھڑی تھی۔ اسی وقت قریبی پڑوسی اودھیش ساؤ گھر کے سامنے آیا اور اسے مارنا پیٹنا شروع کردیا۔ اس دوران اس نے بیٹی کے سر پر گولی چلا دی۔

ہندوستھان سماچار/افضل

/شہزاد


 rajesh pande