راکھی ساونت کی حالت خراب، اسپتال میں داخل
بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔ راکھی ساونت کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
راکھی ساونت کی حالت خراب، اسپتال میں داخل


بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔ راکھی ساونت کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ راکھی ساونت کی اسپتال کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔ اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ راکھی ساونت دل کی سنگین بیماری میں مبتلا ہیں۔

پیپرازی نے راکھی ساونت کی تصاویر انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر میں راکھی ساونت اسپتال میں بستر پر سوتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ راکھی ساونت کو دل کی تکلیف کے باعث اسپتال لے جایا گیا ہے۔ وائرل بھیانی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ ڈاکٹروں نے ابھی تک راکھی ساونت کی حالت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی ہے۔ ہم ڈاکٹروں سے مزید معلومات کا انتظار کر رہے ہیں۔ ہم اس کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتے ہیں۔

راکھی ساونت کو بالی ووڈ میں ڈرامہ کوئین کہا جاتا ہے۔ وہ ہمیشہ مختلف وجوہات کی بنا پر خبروں میں رہتی ہیں۔ شوہر عادل خان کے ساتھ جھگڑے اور طلاق کا معاملہ مشہور تھا۔ ادھر راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل خان نے اداکارہ سومی خان سے شادی کر لی ہے۔ عادل نے شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے یہ جانکاری دی۔ اس کے بعد سوشل میڈیا پر بحث شروع ہوگئی۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande