منیش سسودیا کی عدالتی حراست میں 30 مئی تک توسیع
نئی دہلی، 15 مئی (ہ س)۔ دہلی کی راوز ایونیو کورٹ نے دہلی ایکسائز گھوٹالے کے سی بی آئی سے متعلق معامل

Sisodia Rouse

نئی دہلی، 15 مئی (ہ س)۔ دہلی کی راوز ایونیو کورٹ نے دہلی ایکسائز گھوٹالے کے سی بی آئی سے متعلق معاملے میں دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی عدالتی حراست میں 30 مئی تک توسیع کر دی ہے۔ آج سسودیا کی عدالتی حراست ختم ہو رہی تھی، جس کے بعد انہیں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے سی بی آئی کے معاملے میں 7 مئی کوسسودیا کو آج تک کی عدالتی حراست میں بھیج دیا تھا۔ ای ڈی نے 9 مارچ 2023 کو اس معاملے میں پوچھ گچھ کے بعد منیش سسودیا کو تہاڑ جیل سے گرفتار کیا تھا۔ سسودیا کو اس سے قبل 26 فروری 2023 کو سی بی آئی نے گرفتار کیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ منیش سسودیا نے دہلی ہائی کورٹ میں ضمانت کی عرضی دائر کی ہے، جس پر دہلی ہائی کورٹ نے 14 مئی کو اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande