اسرائیل کا لبنان میں ڈرون حملہ،حزب اللہ فیلڈ کمانڈر ہلاک
بیروت،15مئی (ہ س)۔ لبنان میں اسرائیلی فوج کے ایک فضائی حملے میں ایک کار کو نشانہ بنایا گیا جس کے نت
حزب اللہ


بیروت،15مئی (ہ س)۔

لبنان میں اسرائیلی فوج کے ایک فضائی حملے میں ایک کار کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں حزب اللہ کا ایک کمانڈر ہلاک ہوگیا۔لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق منگل کی شام جنوبی لبنان میں ایک کار پر اسرائیلی ڈرون کے حملے میں دو افراد مارے گئے، جب کہ حزب اللہ کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں سے ایک جماعت کا فیلڈ کمانڈر تھا۔

ایجنسی نے کہا کہ صور الحش مین روڈ پر ایک کار کو نشانہ بنانے والے حملے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوئے جب کہ ایمبولینسیں نشانہ بنائے گئے علاقے کی طرف روانی کیجارہی تھیں۔حزب اللہ کے قریبی ذرائع نے 'اے ایف پی' کو بتایا کہ اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے دو افراد میں سے ایک جماعت کا فیلڈ کمانڈر تھا۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ لبنان کی جانب سے کل منگل کو سرحد کی اسرائیلی جانب داغے گئے میزائل کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور پانچ فوجی زخمی ہو گئے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande