اگرانڈیا اتحاد کی حکومت بنتی ہے تو تمام غریبوں کو 10 کلو راشن ملے گا: کھڑگے
لکھنؤ،15مئی (ہ س)۔ کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے اور سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو
اگرانڈیا اتحاد کی حکومت بنتی ہے تو تمام غریبوں کو 10 کلو راشن ملے گا: کھڑگے


لکھنؤ،15مئی (ہ س)۔

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے اور سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے لوک سبھا انتخابات میں انڈیا اتحاد کی حکومت بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ کھڑگے نے کہا کہ حکومت بننے کے بعد ہم تمام غریبوں کو 10 کلو راشن دیں گے۔

کھڑگے نے بدھ کو لکھنؤ کے تاج ہوٹل میں اکھلیش کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ 4 جون کوانڈیا اتحاد کی حکومت بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ فوڈ سیکورٹی قانون کانگریس کی قیادت والی یو پی اے حکومت نے لایا تھا۔انڈیا اتحاد کی حکومت بننے کے بعد ہم فی شخص 10 کلو راشن دیں گے۔ ہماری لڑائی غریبوں کے لیے ہے۔ نوجوانوں کو روزگار نہیں مل رہا۔ آسامیاں خالی ہیں لیکن بھرتیاں نہیں کی گئیں۔ یہ ایک ایسا الیکشن ہے جو ملک کا مستقبل سنوارے گا۔ ووٹ کا حق سب سے بڑی طاقت ہے۔ ہم مضبوطی سے لڑ رہے ہیں۔

کانگریس صدر کھڑگے نے کہا کہ ہم دلتوں، قبائلیوں، پسماندہ اور کمزور طبقات کو آگے لانے کے لیے ذات پات کی مردم شماری کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے لوگ کم ووٹنگ فیصد پر بات نہیں کرتے۔ انہیں اس پر بھی بات کرنی چاہیے۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ ملک کے لوگ تبدیلی چاہتے ہیں۔ انڈیا اتر پردیش اور ملک میں زیادہ سے زیادہ سیٹیں جیتے گا۔ 4 جون کو آزادی صحافت کا دن منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی اے حکومت کے پچھلے 10 سال کے حکومت کے وعدے جھوٹے نکلے۔ انڈیا کو عوامی حمایت مل رہی ہے۔ کسان خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو گا۔ کسان اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی کو نہیں بھولے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande