فراڈ کیس میں ملزم گرفتار
نئی دہلی ، 15 مئی (ہ س)۔ جنوبی ضلع کے سائبر پولس اسٹیشن نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جواو ایل
فراڈ کیس میں ملزم گرفتار


نئی دہلی ، 15 مئی (ہ س)۔

جنوبی ضلع کے سائبر پولس اسٹیشن نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جواو ایل ایکس ایپ کے ذریعے اوڈیشہ سے دہلی این سی آر تک لوگوں کو نشانہ بنا کر دھوکہ دہی کر رہا تھا۔ سدھارتھ پنگراہی نامی یہ شخص اڈیسہ کے نیا گڑھ بازار کا رہنے والا ہے۔پولیس ٹیم نے اس کے پاس سے پانچ موبائل فون برآمد کیے ہیں۔ اس نے ان میں سے تین موبائل فون کو فراڈ کے جرم میں استعمال کیا۔ اس نے دھوکہ دہی سے دو موبائل فون خریدے تھے۔ یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ وہ اس سے قبل آٹھ فوجداری مقدمات میں ملوث تھا۔

جنوبی ضلع کے ڈی سی پی انکت چوہان کے مطابق سائبر پولیس اسٹیشن کو دھوکہ دہی کی شکایت موصول ہوئی تھی۔ بتایا گیا کہ متاثرہ کو 25 ایئر کنڈیشنر خریدنے تھے۔ اس کے لیے اس نے اولیکس ایپ پر سرچ کیا ، جہاں اسے ایک موبائل نمبر ملا۔ اس نمبر پر کال کرنے پر بتایا گیا کہ وہ صرف 2 لاکھ روپے میں 25 اے سی فراہم کرے گا۔ متاثرہ نے ایڈوانس رقم آن لائن بھیج دی۔ پیسے بھیجنے کے بعد اسے جواب ملنا بند ہو گیا۔ اس کے بعد متاثرہ نے پولیس سے اس کی شکایت کی۔

سائبر پولس اسٹیشن کے ایس ایچ او ارون ورما اور سب انسپکٹر سندیپ سینی کی ٹیم نے بینک اکاو¿نٹ اور موبائل نمبر کی بنیاد پر تفتیش شروع کی۔ پتہ چلا کہ یہ سب اڈیشہ سے چلایا جا رہا تھا۔ اس کے بعد پولیس ٹیم نے اڈیشہ کے نیاگڑھ میں چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پتہ چلا کہ وہ اولیکس پر جعلی اکاو¿نٹ بنا کر دھوکہ دہی کرتا تھا۔ وہ ان لوگوں کو نشانہ بناتا تھا جو کچھ سامان خریدنے کے لیے تلاش کرتے تھے اور انہیں بے وقوف بنانے اور دھوکہ دینے کے بعد ان کے موبائل نمبر بند کر دیتے تھے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande