آل انڈیا نیشنل کراٹے چیمپئن شپ میں بنارس کے شیویش شرما نے گولڈ میڈل جیتا
وارانسی، 15 مئی (ہ س)۔ وارانسی کے کانین جوکو آر بی مارشل آرٹس اکیڈمی کے شیویش شرما نے آل انڈیا نیشنل
آل انڈیا نیشنل کراٹے چیمپئن شپ میں بنارس کے شیویش شرما نے گولڈ میڈل جیتا


وارانسی، 15 مئی (ہ س)۔ وارانسی کے کانین جوکو آر بی مارشل آرٹس اکیڈمی کے شیویش شرما نے آل انڈیا نیشنل کراٹے چیمپئن شپ میں اتر پردیش کی نمائندگی کرتے ہوئے گولڈ میڈل یعنی طلائی تمغہ جیتا۔

یہ مقابلہ کیڈٹ، جونیئر، انڈر 21 اور سینئر زمروں میں 9 سے 12 مئی 2024 تک پریڈ گراؤنڈ، دہرادون کے ملٹی پرپز ہال میں منعقد کیا گیا، جس میں ملک کی تمام ریاستوں نے حصہ لیا۔

شیویش کے کوچ اروند کمار یادو نے بدھ کو بتایا کہ شیویش شرما نے کیڈٹ گروپ مردوں کے زمرے کے -52 کلوگرام وزن کے زمرے میں سونے کا تمغہ جیتا ہے۔ شیویش نے بالترتیب پنجاب، آسام، منی پور، جموں و کشمیر اور ہریانہ کے کھلاڑیوں کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا۔

کوچ نے مزید بتایا کہ شیویش شرما جب 14 مئی 2024 کو وارانسی پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اتر پردیش کی کراٹے ایسوسی ایشن کے نائب صدر اکھلیش راوت، بین الاقوامی کھلاڑی دھرو کمار پانڈے، آدرش سونکر، کھیلو انڈیا گولڈ میڈلسٹ گورانگ تیواری، وملیش یادو، ساگر کمار، ادیتی سونکر، سچن سنگھ، رشیکا وغیرہ نے شیویش کا استقبال کیا۔

ہندوستھان سماچار/ عبد الواحد


 rajesh pande