ادھم پور پولیس نے گیارہ سال سے مفرور ملزم کو گرفتار کیا
ادھم پور پولیس نے گیارہ سال سے مفرور ملزم کو گرفتار کیا جموں، 2 مارچ (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ضلع ادھم
absconder


ادھم پور پولیس نے گیارہ سال سے مفرور ملزم کو گرفتار کیا

جموں، 2 مارچ (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں پولیس نے انڈر گراونڈ مجرموں اور مفرور ملزمان کے خلاف اپنی کاروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے ایک اور مفرور کو گرفتار کیا۔ وہ جرم کے ارتکاب کے بعد مسلسل سال 2013 سے گرفتاری سے بچ رہا تھا۔

پولیس کے ترجمان کے مطابق تھانہ رامبل کی پولیس ٹیم نے اسٹیشن انچارج رامبل انسپکٹر نشاد احمد کی قیادت میں اور ایڈیشنل ایس پی ادھم پور بلجیت سنگھ اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر پرہلاد کمار کی نگرانی میں مشکوک مقامات پر چھاپہ مار کر ایک مفرور کو گرفتار کیا۔ ملزم کی شناخت دیس راج ولد بدھی رام سکنہ جنتی تتورہ، ضلع ڈوڈہ کے طور پر ہوئی ہے۔ مفرور ملزم پولیس اسٹیشن رامبل میں درج دفعہ 353 کے تحت ایف آئی آر نمبر 73/2006 کے تحت ایک مقدمہ میں ملوث تھا اور اسے رامبل پولیس سٹیشن کی پولیس پارٹی نے بھدرواہ سے گرفتار کیا ہے۔مذکورہ ملزم کے خلاف سی آر پی سی کی دفعہ 512 کے تحت عدالتی مجسٹریٹ فرسٹ کلاس ادھم پور کے ذریعہ گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande