استنبول کے نائٹ کلب میں تزئین و آرائش کے کام کے دوران آگ لگنے سے 29 افراد ہلاک ہو ئے
استنبول ، 2 اپریل (ہ س)۔ ترکی کے شہر استنبول میں منگل کو ایک نائٹ کلب میں تزئین و آرائش کے کام کے
ترکی


استنبول ، 2 اپریل (ہ س)۔

ترکی کے شہر استنبول میں منگل کو ایک نائٹ کلب میں تزئین و آرائش کے کام کے دوران آگ لگنے سے کم از کم 29 افراد ہلاک اور 8 شدید زخمی ہو گئے۔ یہ اطلاع سرکاری میڈیا نے دی ہے۔استنبول کے گورنر داود گل کے دفتر کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے آٹھ افراد میں سے سات کی حالت تشویشناک ہے۔ گورنر کے دفتر کا کہنا ہے کہ آگ شہر کے یورپی حصے میں وسطی استنبول کے ضلع بیسی کتاس میں لگی۔ اس سے متاثر ہونے والوں میں زیادہ تر تعمیراتی مزدور ہیں۔ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی انادولو کا کہنا ہے کہ آگ اس جگہ پر مرمت کے کام کے دوران لگی ، جو زیر زمین ہے۔

ترکی کے وزیر انصاف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ پانچ افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں ، جن میں تین افراد شامل ہیں جو نائٹ کلب کا انتظام کرتے ہیں اور ایک شخص جو تزئین و آرائش کا ذمہ دار ہے۔انہوں نے کہا کہ سائٹ کے معائنے اور شواہد اکٹھا کرنے کی کوششیں جاری ہیں اور پیشہ ورانہ حفاظت اور آگ میں مہارت رکھنے والے تین ماہرین کی ٹیم آگ لگنے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande