اریڈا نے مالی سال 2023-24 میں 37,354 کروڑ روپے کے قرضوں کی منظوری دی
نئی دہلی ، 02 اپریل (ہ س)۔ انڈین رینیوایبل انرجی ڈیولپمنٹ (اریڈا) نے اب تک کے سب سے زیادہ قرضوں کی
ایریڈا


نئی دہلی ، 02 اپریل (ہ س)۔

انڈین رینیوایبل انرجی ڈیولپمنٹ (اریڈا) نے اب تک کے سب سے زیادہ قرضوں کی منظوری اور تقسیم کو حاصل کرنے کا ریکارڈ بنایا ہے۔اریڈا نے گزشتہ مالی سال 2023-24 میں زیادہ سے زیادہ قرض کی منظوری دی ہے۔منگل کو جاری کردہ ایک بیان میں، نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت نے کہا کہ عوامی شعبے کی کمپنی اریڈانے مالی سال 2023-24 میں 37,354 کروڑ روپے کے قرضوں کی منظوری دی ہے ، جبکہ 25,089 کروڑ روپے کے قرضے دیے گئے ہیں۔ وزارت کے مطابق، مالی سال 2022-23 میں 47,076 کروڑ روپے کے قرضے تقسیم کیے گئے تھے۔

وزارت کے مطابق اریڈا کی سالانہ قرض کی منظوری مالی سال 2022-23 میں 32,587 کروڑ روپے سے 14.63 فیصد بڑھ کر مالی سال 2023-24 میں 37,354 کروڑ روپے ہوگئی ہے۔ گزشتہ مالی سال 2023-24 کی چوتھی سہ ماہی (جنوری-مارچ) میں قرض کی منظوری دگنی سے زیادہ ہو کر 23,796 کروڑ روپے ہو گئی ، جو گزشتہ مالی سال کی اسی سہ ماہی میں 11,797 کروڑ روپے تھی۔اریڈا کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر (اریڈا) پردیپ کمار داس نے کہا کہ اریڈا کی گزشتہ مالی سال 2023-24 کے لیے ریکارڈ قرض کی منظوری اور تقسیم ملک میں قابل تجدید توانائی کے انقلاب کو آگے بڑھانے کے لیے ہمارے مضبوط عزم کو واضح کرتی ہے۔انڈین رینیوایبل انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی لمیٹڈ ایک پبلک سیکٹر کا ادارہ ہے جو توانائی کے قابل تجدید ذرائع اور توانائی کی کارکردگی اور تحفظ سے متعلق منصوبوں کو مالی امداد اور دیگر خدمات فراہم کرتا ہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande