16 سال سے مفرور کٹر نکسلائیٹ گرڈیہ میں گرفتار
گرڈیہ، 2 اپریل (ہ س)۔ پولیس نے منگل کی علی الصبح 16 سال سے مفرور سی پی آئی ماو¿نواز ہارڈ کور نکسلائی
Hardcore Naxalite absconding for 16 yrs arrested in Giridih


گرڈیہ، 2 اپریل (ہ س)۔ پولیس نے منگل کی علی الصبح 16 سال سے مفرور سی پی آئی ماو¿نواز ہارڈ کور نکسلائیٹ سناتن ٹڈو کو گرفتار کیا ۔ پولیس نے ضلع کے گانڈے تھانہ علاقے میں واقع اوجھاڈیہ گاوں میں واقع اس کے گھر سے گرفتار کیا ہے۔

پولیس کے مطابق ہارڈ کور سناتن ٹڈو گزشتہ 16 سال سے مفرور تھا۔ اسی دوران ایس پی کو خفیہ اطلاع ملی کہ سناتن ٹڈو گاو¿ں میں آیا ہے۔ ایس پی کی ہدایت پر ڈی ایس پی کوثر علی کی قیادت میں پیرٹانڈ تھانہ انچارج نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اس ہارڈ کورنکسلی سناتن ٹڈو کو پکڑ لیا۔ بتایا گیا کہ گرفتار نکسلی کے خلاف پیراٹانڈ میں آرمس ایکٹ اور 17 سی ایل اے ایکٹ کے تحت معاملہ درج ہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande