جگہوں کے نام بدلنے کی کوششیں بے سود ، بھارت نے چین سے صاف کہا - اروناچل اٹوٹ حصہ
نئی دہلی، 02 اپریل (ہ س)۔ بھارت نے اروناچل پردیش پر دعویٰ کرنے کی ایک اور چینی کوشش کو مسترد کر دیا
China efforts to change places names Futile in Arunachal


نئی دہلی، 02 اپریل (ہ س)۔ بھارت نے اروناچل پردیش پر دعویٰ کرنے کی ایک اور چینی کوشش کو مسترد کر دیا ہے۔ اروناچل پردیش کے مختلف مقامات کو چینی ناموں سے منسوب کرنے کو بھارت نے بے سود کوشش قرار دیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے آج جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین نے ہندوستانی ریاست اروناچل پردیش میں جگہوں کے نام تبدیل کرنے کی اپنی فضول کوششیں جاری رکھی ہیں۔ ہم ایسی کوششوں کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔ من گھڑت نام رکھنے سے یہ حقیقت نہیں بدلے گی کہ اروناچل پردیش ہندوستان کا اٹوٹ اور لازم و ملزوم حصہ ہے، تھا اور رہے گا۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande