اداکارآیوشمان کھرانہ بنےالیکشن کمیشن کے یوتھ آئیکون
ممبئی، 2اپریل (ہ س) ۔ بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ کو سنٹرل الیکشن کمیشن نے آئندہ لوک سبھا انتخ
Actor Ayushmann Khurrana became Election Commission'syouth icon


ممبئی، 2اپریل (ہ س) ۔

بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ کو سنٹرل الیکشن کمیشن نے آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لیے یوتھ آئیکون مقرر کیا ہے۔ کھرانہ اب ملک کے نوجوانوں سمیت ہر ایک فرد سے ووٹ دینے کی اپیل کر رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آیوشمان کھرانہ کو آنے والے لوک سبھا انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے نوجوانوں سے اپیل کرنے اور ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے منتخب کیا ہے۔ مرکزی الیکشن کمیشن نے منگل کو اداکار آیوشمان کھرانہ کا ایک ویڈیو جاری کیا ہے۔ اس ویڈیو میں یوتھ آئیکون آیوشمان کھرانہ لوگوں سے ووٹ دینے کی اپیل کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں آیوشمان ووٹ نہ ڈالنے کی کئی وجوہات پر بات کرتے ہوئے بھی نظر آ رہے ہیں۔

ویڈیو میں کھرانہ کا کہنا ہے کہ لوگ سوچتے ہیں کہ ایک ووٹ نہ دیا تو کیا ہوگا؟ ووٹ نہ ڈالنے کی 101 وجوہات ہو سکتی ہیں لیکن ووٹ ڈالنے کے لیے صرف ایک وجہ کافی ہے اور وہ ہے ملک اور ہمارے مستقبل کے لیے ہماری ذمہ داری۔ آیوشمان نے کہا کہ ہر فرد کو اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنا چاہیے اور قوم کی تعمیر کے عمل میں حصہ لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک باشعور شہری کا فرض ہے اور ہر ووٹ کی ایک اہمیت ہے۔

ہندوستھان سماچار/ نثار/محمد


 rajesh pande