سرینگر میں نوجوان پر چاقو سے حملہ، اسپتال میں داخل
سرینگر میں نوجوان پر چاقو سے حملہ، اسپتال میں داخل سرینگر، یکم اپریل (ہ س)۔ سرینگر کے ملورہ علاقے می
سرینگر میں نوجوان پر چاقو سے حملہ، اسپتال میں داخل


سرینگر میں نوجوان پر چاقو سے حملہ، اسپتال میں داخل

سرینگر، یکم اپریل (ہ س)۔ سرینگر کے ملورہ علاقے میں ایک نوعمر لڑکا تیز دھار ہتھیار سے حملہ کئے جانے کی واردات میں زخمی ہو گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایک نوعمر لڑکے کی شناخت فرحان رفیق وگے ولد محمد رفیق وگے کے طور پر ہوئی ہے، جو ملورہ کا رہائشی ہے۔ تیز دھار ہتھیار سے وار کیے جانے کے بعد سر پر چوٹ لگی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسے جے وی سی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کا علاج کیا جارہا ہے۔ دریں اثنا پولیس نے قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande