ورلڈ ایتھلیٹکس انڈور ٹور گولڈ میٹنگ: چارلٹن نے 60 میٹر ہرڈل دوڑ میں 16 سال پرانا عالمی ریکارڈ توڑ دیا
نیویارک، 12 فروری (ہ س)۔ بہامین ایتھلیٹ ڈیوین چارلٹن نے اتوار کو نیویارک میں ورلڈ ایتھلیٹکس انڈور ٹو
World Athletics Indoor Tour : Charlton breaks 16 yr record


نیویارک، 12 فروری (ہ س)۔ بہامین ایتھلیٹ ڈیوین چارلٹن نے اتوار کو نیویارک میں ورلڈ ایتھلیٹکس انڈور ٹور گولڈ میٹنگ میں 60 میٹر ہرڈل دوڑ میں 7.67 سیکنڈ کے ساتھ عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ ان کا وقت ٹھیک 16 سال اور ایک دن پہلے سوزانا کلور کے قائم کردہ پچھلے عالمی ریکارڈ سے 0.01 سیکنڈ کم ہے۔

بہامین سپرنٹ ہرڈلر ایک ماہ قبل اپنی 2024 مہم شروع کرنے کے بعد سے زبردست فارم میں ہے۔ وہ گزشتہ ہفتے کے آخر میں بوسٹن میں ورلڈ انڈور ٹور گولڈ میٹنگ میں 7.76 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ عالمی ریکارڈ کے قریب پہنچی تھیں۔

انہوں نے اتوار کو نیویارک میں اچھی شروعات کی اور شروع سے ہی اپنے حریفوں دو مرتبہ کی عالمی انڈور چیمپئن نیا علی اور دو مرتبہ کی عالمی چیمپئن ڈینیئل ولیمز پر برتری حاصل کر لی تھی۔ انہوں نے آخر کار 7.67 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ ریس مکمل کی۔ ولیمز 7.79 سیکنڈز میں دوسرے جبکہ ٹیا جونز تیسرے نمبر پر رہیں۔

ریکارڈ قائم کرنے کے بعد 2022میں ورلڈ انڈور سلورمیڈل جیتنے والی چارلٹن نے ورلڈ ایتھلیٹکس کے حوالے سے کہا”میں نے اعلان کرنے والے کو کچھ ایسا کہتے ہوئے سنا جو 'ورلڈ ریکارڈ' کی طرح لگ رہا تھا لیکن جب میں نے گھڑی پر اپنا نام اور وقت دیکھا ، تب مجھے اس کا احساس ہوا“۔

انہوں نے مزید کہا، ”جب میں نے وہ گھڑی دیکھی تو مجھے راحت محسوس ہوئی ۔ جب آپ کوئی ہدف طے کرتے ہیں اور اس کے لیے سال بھر محنت کرتے ہیں اور پھر اسے حاصل کرتے ہیں، تو یہ آپ کو دنیا میں سب سے اوپر ہونے کا احساس دلاتا ہے“۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande