پولیس کی پستول چھین کر فرار ہونے والا قاتل مجرم ساتھی سمیت گرفتار
پولیس کی پستول چھین کر فرار ہونے والا قاتل مجرم ساتھی سمیت گرفتار غازی آباد، 12 فروری (ہ س)۔ دہلی سے
killer who escaped


پولیس کی پستول چھین کر فرار ہونے والا قاتل مجرم ساتھی سمیت گرفتار

غازی آباد، 12 فروری (ہ س)۔ دہلی سے متصل غازی آباد میں پیر کو قتل کے ایک مجرم نے ایک بار پھر پولیس کی پستول چھین لی۔ تاہم پولیس نے اسے فوراً پکڑ لیا۔ اس دوران پولیس کو فائرنگ کرنی پڑی جس سے بد معاش کی ٹانگ میں گولی لگی اور وہ زخمی ہوگیا۔ اس کو اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔ اس سے قبل اتوار کو بھی ایک بدمعاش نے پولیس کی پستول چھین لی تھی۔ پولیس نے اسے فوری گرفتار کرلیا ہے۔

اے سی پی صاحب آباد رجنیش اپادھیائے نے پیر کو بتایا کہ لنک روڈ پولیس اسٹیشن اور سواٹ کی ٹیم ٹرانس ہیڈن نے پولیس اسٹیشن میں درج قتل کے واقعہ کا کامیابی سے پردہ فاش کیا اور دو ملزمین سندیپ شرما اور وشال ورون کو گرفتار کیا۔ پوچھ گچھ میں ملزم نے بتایا کہ واردات میں استعمال ہونے والا چاقو ریلوے روڈ پر کہیں پھینکا تھا اور ساتھ چل کر برآمد کیا جا سکتا ہے۔ چاقو برآمد ہونے کے بعد ایک ملزم سندیپ شرما نے پولیس کی پستول چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی اور پولیس پر جان لیوا حملہ کر دیا جس کی وجہ سے ملزم سندیپ شرما جوابی فائرنگ سے زخمی ہو گیا اس کو اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande