شروعاتی کاروبار میں شیئر مارکیٹ پر فروخت کا دباو، سینسیکس-نفٹی گرے
نئی دہلی، 12 فروری (ہ س)۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز گھریلو شیئر مارکیٹ میں دباو کی صورتحال نظر آرہی
Selling pressure on stock market, Sensex-Nifty fell


نئی دہلی، 12 فروری (ہ س)۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز گھریلو شیئر مارکیٹ میں دباو کی صورتحال نظر آرہی ہے۔ آج کا کاروبار فائدہ کے ساتھ شروع ہوا لیکن بازار کھلنے کے بعد فروخت کنندگان کا پوری طرح غلبہ رہا، جس کی وجہ سے سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس گرنے لگے۔ کاروبار کے پہلے گھنٹے کے بعد سینسیکس 0.31 فیصد اور نفٹی 0.38 فیصد کی کمزوری کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔

شروعاتی ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد شیئر بازار کے بڑے شیئروں میں ڈیویز لیباریٹریز، اپولو ہاسپٹلز، وپرو، ڈاکٹر ریڈیز لیباریٹریز اور ایچ سی ایل ٹیکنالوجی کے شیئرس 2.73 فیصد سے لے کر 1.57 فیصد تک کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری طرف کول انڈیا، ہیرو موٹو کارپ، او این جی سی، بی پی سی ایل اور این ٹی پی سی کے شیئرس 4.11 فیصد سے 2.63 فیصد تک کی گراوٹ کے ساتھ تجارت کرتے نظر آ رہے تھے۔

موجودہ کاروبار میں حصص بازار میں 2,094 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہو رہی تھی۔ ان میں سے 537 شیئرس منافع کمانے کے بعد سبز رنگ میں جبکہ 1557 شیئرس خسارے کے بعد سرخ رنگ میں کاروبار کر رہے تھے۔اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 9 شیئرس خریداری کی حمایت کے ساتھ سبز رنگ میں رہے۔ دوسری جانب فروخت کے دباو کے باعث 21 شیئروں کی قیمتوں میں تیزی رہی۔ جبکہ نفٹی میں شامل شیئروں میں سے 18شیئرس سبز نشان میں تجارت کرتے ہوئے اور 32 شیئرس سرخ نشان میں تجارت کرتے ہوئے نظر آئے ۔

بی ایس ای سینسیکس آج 126.82 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 71,722.31 پوائنٹس پر کھلا۔ کاروبار شروع ہونے کے چند منٹوں میں ہی مارکیٹ پر فروخت کا دباو تھا جس کی وجہ سے انڈیکس مسلسل گرتا رہا۔ حالانکہ خریداروں نے وقتاً فوقتاً خریداری کا دباو پیدا کرنے کی کوشش کی لیکن فروخت کا دباو اتنا زیادہ تھا کہ اس انڈیکس کی گراوٹ میں اضافہ ہوتا چلا گیا۔ بازار میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان کاروبار کے پہلے گھنٹے کے بعد صبح 10:15 بجے سینسیکس 220.70 پوائنٹس کی کمزوری کے ساتھ 71,374.79 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

سینسیکس کی طرح، این ایس ای کے نفٹی نے بھی آج 18.30 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 21,800.80 پوائنٹس پر تجارت شروع کی۔ بازار کھلنے کے فوراً بعد ہی فروخت کا غلبہ ہوگیا جس کی وجہ سے یہ انڈیکس بھی سرخ نشان پر آگیا۔ خریداری کی چھٹپٹ کوششوں کے باوجود اس انڈیکس کی کمزوری میں اضافہ ہوتا رہا۔ مارکیٹ میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان پہلے ایک گھنٹے کی تجارت کے بعد صبح سوا دس بجے نفٹی 83.35 پوائنٹس نیچے تھا اور 21,699.15 پوائنٹس کی سطح پرکاروبار کر رہا تھا۔

گھریلوحصص بازار نے ملے- جلے عالمی اشاروں کے درمیان آج پری اوپننگ سیشن میں فائدہ کے ساتھ کاروبار شروع کیا۔ اس سیشن میں، بی ایس ای سینسیکس 80.23 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 71,675.72 پوائنٹس کی سطح پر تھا۔ وہیں نفٹی پر ی اوپننگ میں 24.55 پوائنٹس کی مضبوطی کی تھی اور 21,807.05 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

اس سے پہلے گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری دن جمعہ کو سینسیکس 167.06 پوائنٹس یعنی 0.23 فیصد کے اضافے کے ساتھ 71,595.49 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ وہیں نفٹی نے 64.55 پوائنٹس یعنی 0.30 فیصد چھلانگ لگاکر جمعہ کی تجارت کو 21,782.50 پوائنٹس کی سطح پر ختم کی تھی۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande