ایس جی بی کی نئی سیریز آج سے کھلی، مارکیٹ ریٹ سے سستا سونا خریدنے کا موقع
۔ 6213 روپے فی گرام کی قیمت پر خرید سکتے ہیں سونا نئی دہلی، 12 فروری (ہ س)۔ سوورین گولڈ بانڈ (ایس ج
SGB new series opens from today to buy gold cheaper


۔ 6213 روپے فی گرام کی قیمت پر خرید سکتے ہیں سونا

نئی دہلی، 12 فروری (ہ س)۔ سوورین گولڈ بانڈ (ایس جی بی ) اسکیم 2023-24 سیریز 4 کو آج سے سرمایہ کاری کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ مرکزی حکومت نے ایس جی بی اسکیم کے تحت اس سیریز کے لیے سونے کی قیمت 6,263 روپے فی گرام مقرر کی ہے۔ سرمایہ کار اس اسکیم کے تحت اگلے جمعہ یعنی 16 فروری تک سرمایہ کاری کر سکیں گے۔ تاہم، آن لائن ادائیگی کرکے سرمایہ کار اس سے بھی کم قیمت پر سونے میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔

اس حوالے سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق پہلے کی طرح اس بار بھی سرمایہ کاروں کو آن لائن ادائیگی کرنے پر 50 روپے فی گرام کی رعایت ملے گی۔ اس طرح آن لائن ادائیگی کرنے سے، سرمایہ کار اس اسکیم میں 6,213 روپے فی گرام کی شرح سے سرمایہ کاری کر سکیں گے۔ سوورین گولڈ بانڈ اسکیم کے تحت کی جانے والی سرمایہ کاری پر جی ایس ٹی نافذ نہیں ہوتا ہے، جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو مارکیٹ ریٹ سے کم قیمت پر سونے میں سرمایہ کاری کرنے کا موقع ملتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مرکزی حکومت نے نومبر 2015 میں سوورین گولڈ بانڈ اسکیم شروع کی تھی۔ صرف دو ماہ قبل سوورین گولڈ بانڈ کی پہلی سیریز کی میچورٹی ہوئی جس میں سرمایہ کاروں کو تقریباً ڈھائی گنا منافع ملا۔ اس اسکیم کے تحت، ریزرو بینک آف انڈیا مرکزی حکومت کی جانب سے سونے میں سرمایہ کاری کے لیے آن لائن بانڈ جاری کرتا ہے۔ اس طرح حکومت ہند خود اس اسکیم میں لگائی گئی رقم کی سیکورٹی کی گارنٹی دیتی ہے۔ اسکیم کے تحت کی گئی سرمایہ کاری پر 2.5 فیصد سالانہ کا سود دیا جاتا ہے۔اس سود کی رقم ہر 6 ماہ بعد سرمایہ کاروں کے بینک اکاونٹ میں جمع کی جاتی ہے۔

سوورین گولڈ بانڈ اسکیم کے تحت کی گئی سرمایہ کاری کی مدت 8 سال ہے۔ 8 سال مکمل ہونے کے بعد، ان کی رقم مارکیٹ ریٹ کے مطابق سرمایہ کاروں کو واپس کردی جاتی ہے۔ تاہم، سرمایہ کار سرمایہ کاری کے 5 سال مکمل ہونے کے بعد بھی اپنی رقم نکال سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ سرمایہ کار اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے ذریعے بھی اپنی رقم نکال سکتے ہیں۔

اس اسکیم کے تحت، سونے کی قیمت کا فیصلہ سبسکرپشن شروع ہونے کی تاریخ سے پہلے کے تین تجارتی دنوں کے دوران سونے کی قیمتوں کی اوسط کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ سورین گولڈ بانڈ کو تمام طے شدہ کمرشیل بینکوں، اسٹاک ہولڈنگ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ، ڈیریگنیٹیڈ پوسٹ آفسز اور کلیئرنگ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ کے ساتھ ہی بامبے اسٹاک ایکسچینج اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ تاہم چھوٹے مالیاتی بینک، علاقائی دیہی بینک اور ادائیگی بینک شیڈول کمرشیل بینکوں میں شامل نہیں ہیں۔

سوورین گولڈ بانڈ اسکیم کے تحت سرمایہ کاری کے سلسلے میں ریزرو بینک آف انڈیا کی طرف سےجاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق، کوئی بھی فرد 1 گرام سے 4 کلو گرام تک کے گولڈ بانڈز میں سرمایہ کاری کر سکتا ہے۔ وہیں ٹرسٹ کے نام پر زیادہ سے زیادہ 20 کلو سونے کے بانڈ میں سرمایہ کاری کی جا سکتی ہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande