کیرالہ بلاسٹرز ایف سی کے گھر پر مثبت فٹ بال کھیلے گی پنجاب ایف سی
کوچی، 12 فروری (ہ س)۔ انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) 2023-24 آج شام یہاں جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں کھی
Punjab FC to play positive football at home of Kerala Blasters


کوچی، 12 فروری (ہ س)۔ انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) 2023-24 آج شام یہاں جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے کیرالہ بلاسٹرز ایف سی اور پنجاب ایف سی کے درمیان مقابلے کے ساتھ میچ ویک 15 میںداخل ہو گا۔ پنجاب ایف سی نے وسط سیزن کے وقفے کے بعد پھر سے اپنی آئی ایس ایل مہم کی شروعات شاندار طریقہ سے کی ، جب اس نے اپنے گھریلو میدان پر بنگلورو ایف سی کے خلاف 3-1 کی شاندار جیتدرج کی ۔

ٹاپ انڈین لیگ میں اپنی پہلی مہم میں یہ ان کی صرف دوسری جیت تھی اور یہ آئی ایس ایل کی سب سے نئی ٹیم کو گھر سے دور ایلو آرمی کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لئے اعتماد فراہم کرے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان نئی دہلی میں کھیلے گئے سیزن کے پہلے میچ میں کیرالہ بلاسٹرز ایف سی نے پنجاب ایف سی کودیمیتریوس ڈائمنٹاکوس کے پنالٹی گول کی بدولت 1-0 سے شکست دی تھی۔ لہذا ایوان ووکومانوووک اور ان کے بلاسٹرس لیگ میں پنجاب ایف سی پر لیگ ڈبل کو مکمل کرنے کے خواہاں ہوں گے اور اس طرح وہ آئی ایس ایل میں پنجاب کے خلاف ایسا کرنے والی پہلی ٹیم بن جائے گی۔

ووکومانووک اور کمپنی کو ویسے بھی اڈیشہ ایف سی کے خلاف 1-2 کی شکست سے ابھرنے کی ضرورت ہے، جو پوائنٹس ٹیبل کے اوپری حصے پر صورتحال کو پیچیدہ بنا رہی ہے۔ بلاسٹرز اہم کھلاڑیوں کے زخمی ہونے سے پریشان ہیں اور انہیں اس مہم کے دوسرے ہاف میں اپنی رفتار برقرار رکھنے کے لیے سخت چیلنج کا سامنا ہے۔

کیرالہ بلاسٹرز ایف سی کے ہیڈ کوچ ایوان ووکومانووچ نے اتوار کو میچ سے پہلے کی پریس کانفرنس میں کہا کہ ”یہ ہمارے لیے سیزن کے سب سے اہم میچوں میں سے ایک ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم گھر سے اچھی شروعات کرنا چاہتے ہیں۔ ہمارے پاس چار اور ہوم میچز ہیں اور پانچ باہر میچز ہیں اور اس لیے ہمیں زیادہ سے زیادہ پوائنٹس اکٹھا کرنے کی کوشش کرنی ہوگی۔“

پنجاب ایف سی کے ہیڈ کوچ اسٹائیکوس ورگاٹیس نے تبصرہ کیا،”ایک مثبت نتیجہ کھلاڑی کی ذہنی حالت کو اچھی سطح تک پہنچنے میں مدد کرتا ہے۔ اس سے انہیں اعتماد ملتا ہے۔میں نے اپنے سپر کپ کے میچ میں دیکھا کہ ان میں زیادہ اعتماد ہے اور اس کی تصدیق پچھلے میچ میں ہوئی تھی۔“

دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک صرف 1 میچ کھیلا گیا ہے جس میں کیرالہ بلاسٹرز ایف سی نے کامیابی حاصل کی ہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande