گلوبل مارکیٹ سے ملے- جلے رجحانات، ایشیا میں بھی ملا- جلا کاروبار
نئی دہلی، 12 فروری (ہ س)۔ گلوبل مارکیٹ سے آج ملے- جلے رجحانات نظر آ رہے ہیں۔ گزشتہ سیشن کے دوران امر
Mixed signals from global market, mixed business in Asia


نئی دہلی، 12 فروری (ہ س)۔ گلوبل مارکیٹ سے آج ملے- جلے رجحانات نظر آ رہے ہیں۔ گزشتہ سیشن کے دوران امریکی بازار میں جوش و خروش کا ماحول تھا جس کی وجہ سے وال اسٹریٹ کے انڈیکس سبز رنگ میں مضبوطی سے بند ہوئے۔ ڈاو¿ جونز فیوچرز بھی آج معمولی اضافے کے ساتھ کاروبار کرتا ہوادکھائی دے رہا ہے۔ دوسری جانب یورپی مارکیٹ گزشتہ سیشن کے دوران مسلسل دباو کا شکار رہی۔ ایشیائی بازاروں میں آج ملا -جلا کاروبار ہوتا نظر آ رہا ہے۔

امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے مثبت اشارے ملنے کی وجہ سے گزشتہ سیشن کے دوران وال اسٹریٹ انڈیکس میں تیزی رہی۔ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 0.48 فیصد اضافے کے ساتھ 5,021.97 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح، نیس ڈیک نے 190.05 پوائنٹس یعنی 1.20 فیصد اضافے کے ساتھ 15,983.77 پوائنٹس کی سطح پرگزشتہ سیشن کی تجارت ختم کی ۔ ڈاو جونز فیوچرز بھی آج 0.01 فیصد کے معمولی اضافے کے ساتھ 38,674.84 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔

امریکی بازاروں کے برعکس یورپی بازار گزشتہ سیشن کے دوران مسلسل دباو میں رہیں۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس 0.30 فیصد گر کر 7,572.58 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح، سی اے سی انڈیکس 0.24 فیصد کی کمی کے ساتھ 7,647.52 پوائنٹس پر گزشتہ سیشن کا کاروبار ختم کیا۔ اس کے علاوہ ڈی اے ایکس انڈیکس 0.22 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 16,926.50 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

ایشیائی مارکیٹ میں آج چھٹی کا ماحول ہے۔ ایشیا کے 9 بازاروں میں سے آج صرف 3 بازاروں میں کاروبار ہو رہا ہے، جب کہ چھٹی کی وجہ سے آج 6 انڈیکس میں کوئی لین دین نہیں ہوا۔ چھٹی کی وجہ سے نکیئی انڈیکس، اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس، ہینگ سینگ انڈیکس، تائیوان ویٹڈ انڈیکس، کوسپی انڈیکس اور شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں کوئی کاروبار نہیں ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ 3 بازاروں میں سے 1 انڈیکس کمی کے ساتھ سرخ نشان پر کاروبار کر رہا ہے اور 2 انڈیکس مضبوطی کے ساتھ سبز نشان پر کاروبار کر رہے ہیں۔

گفٹ نفٹی 80.50 پوائنٹس یعنی 0.37 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 21,844 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ دوسری جانبسیٹ کمپوزٹ انڈیکس 0.11 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 1,389.86 پوائنٹس کی سطح پر برقرار ہے۔ اسی طرح جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس بھی 0.53 فیصد اضافے کے ساتھ 7,273.46 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande