متھن چکرورتی کی صحت میں بہتری
بالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار متھن چکرورتی کی طبیعت اچانک خراب ہونے پر انہیں اسپتال میں داخل کرایا گی
متھن چکرورتی کی صحت میں بہتری


بالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار متھن چکرورتی کی طبیعت اچانک خراب ہونے پر انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ متھن سر اور سینے میں درد کی وجہ سے بے چین تھے۔ اس لیے انہیں فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اطلاعات سامنے آئیں کہ انہیں برین اسٹروک ہوا ہے۔ طبی زبان میں اس بیماری کو سیریبرل ویسکولر ایکسیڈنٹ یا برین اٹیک کہتے ہیں۔ اب ڈاکٹر نے ان کی صحت کے حوالے سے اپڈیٹ دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک اہلکار نے بتایا کہ متھن چکرورتی کی حالت بہتر ہو رہی ہے۔ آہستہ آہستہ ان کی حالت بہتر ہو رہی ہے اور انہیں صرف نرم خوراک دی جا رہی ہے۔اسپتال سے فارغ کرنے سے پہلے ان کے کچھ ٹیسٹ بھی کیے جائیں گے۔ ہفتہ کو جب انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا تو ان کے ایم آر آئی اور کچھ دیگر طبی ٹیسٹ کیے گئے۔

ایم آر آئی نے انکشاف کیا کہ متھن چکرورتی کو دماغی حادثہ یعنی برین اسٹروک ہوا تھا۔ معائنے کے بعد انہیں امراض قلب اور ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا۔ اب ان کی صحت میں بہتری آئی ہے۔ ڈسچارج ہونے سے پہلے کچھ مزید ٹیسٹ کروائیں گے۔ تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ انہیں کب فارغ کیا جائے گا۔

اداکار متھن چکرورتی کو پدم بھوشن سے نوازا گیا ہے۔ اس اعزاز پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے متھن نے تبصرہ کیا کہ میں یہ اعزاز حاصل کرکے بہت خوش ہوں، میں سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ میں نے اپنے لیے کبھی کچھ نہیں مانگا لیکن بغیر مانگے بھی بہت کچھ مل گیا۔ تو یہ میرے لیے ناقابل فراموش خوشی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ متھن چکرورتی نے ہندی، بنگالی، اڑیہ، بھوجپوری اور تامل زبانوں میں تقریباً 350 فلموں میں کام کیا ہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande