محمود عباس بھی جنگ بندی سے متعلق مذاکرات کیلئے دوحہ پہنچے
دوحہ،12فروری(ہ س)۔ فلسطینی صدر اتوار کے روز قطری دارالحکومت دوحہ پہنچے ہیں تاکہ غزہ میں جاری جنگ کو
محمود عباس


دوحہ،12فروری(ہ س)۔

فلسطینی صدر اتوار کے روز قطری دارالحکومت دوحہ پہنچے ہیں تاکہ غزہ میں جاری جنگ کو بند کرنے کے لیے کیے جانے والے مذاکرات پر تبادلہ خیال کر سکیں اور فلسطینیوں کے لیے امدادی ترسیلات کی ضرورت پر زور دے سکیں۔ فلسطینی خبر رساں ادارے 'وفا' کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماس الثانی سے ملاقات کریں گے۔

تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ وہ حماس کی قیادت سے بھی ملاقات کی کوشش کریں گے یا نہیں۔فلسطینی اتھارٹی کے قطر میں سفیر منیر غنام نے اتوار کے روز وائس آف فلسطین ریڈیو سے بات کرتے ہوئے بتایا فلسطینی صدر محمود عباس اور قطری امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی غزہ میں جنگ بندی کے سلسلے میں جاری مذاکرات پر تبادلہ خیال کریں گے۔منیر غنام نے کہا ' جنگ بندی سے متعلق قطر کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے خاتمہ کے لیے قطر اور مصر کے ساتھ روابط خصوصی اہمیت کے حامل ہیں۔'

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande