سدھیر سکسینہ نے تیسری بین الاقوامی اوپن کک باکسنگ چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتا
نئی دہلی، 12 فروری (ہ س)۔ ہندوستانی کِک باکسر سدھیر سکسینہ نے 7 فروری سے 11 فروری 2024 تک نئی دہلی
سدھیر سکسینہ نے تیسری بین الاقوامی اوپن کک باکسنگ چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتا


نئی دہلی، 12 فروری (ہ س)۔

ہندوستانی کِک باکسر سدھیر سکسینہ نے 7 فروری سے 11 فروری 2024 تک نئی دہلی کے اندرا گاندھی اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والی تیسری بین الاقوامی اوپن کِک باکسنگ چیمپئن شپ میں94 کلوگرام وزن کے زمرے میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ فائنل میں سدھیر کو ہم وطن مانو پچاریہ کے خلاف شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

نومبر 2023 میں پرتگال میں منعقدہ عالمی چمپئن شپ میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے کے بعد، اس تمغے کے ساتھ، سدھیر کو ویتنام میں ہونے والی آئندہ ایشین کک باکسنگ چمپئن شپ میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے کا موقع بھی ملا ہے۔

انڈین کِک باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا، سدھیر کی لگن اور کھیل کے لیے جذبہ نے ہمارے ملک کے لیے بڑا اعزاز حاصل کیا ہے، اور ہم انھیں عالمی سطح پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھ کر بہت خوش ہیں۔ اس کی کامیابی ملک بھر کے خواہشمند ایتھلیٹس کے لیے ایک تحریک کا کام کرتی ہے، اور ہمیں یقین ہے کہ وہ ایشین کک باکسنگ چیمپئن شپ میں حصہ لے کر ہندوستان کا سر فخر سے بلند کرتے رہیں گے۔

اپنی شاندار چستی اور تکنیک کے لیے مشہور سدھیر سکسینہ ہندوستان میں نوجوان کِک باکسرز کے لیے ایک رول ماڈل بن گیا ہے، جس نے کھیل کے لیے اپنی غیر متزلزل وابستگی کے ساتھ نئے معیارات قائم کیے ہیں۔ مقامی ٹورنامنٹس سے لے کر بین الاقوامی مقابلوں تک ان کا سفر ان کی منفرد صلاحیتوں اور انتھک عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ہندوستھان سماچار

/عطاءاللہ


 rajesh pande