ہائی کورٹ کے وکیل کو بدمعاشوں نے گولی مار ی، اسپتال میں داخل
رانچی، 12 فروری (ہ س)۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے وکیل روی شنکر مشرا کو سکھ دیو نگر تھانہ علاقے کے چونا ب
Firing at High Court advocate, admitted to hospital


رانچی، 12 فروری (ہ س)۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے وکیل روی شنکر مشرا کو سکھ دیو نگر تھانہ علاقے کے چونا بھٹہ میں واقع سنسکرت اسکول کی گلی میں اتوار کی رات دیر گئے بدمعاشوں نے گولی مار دی۔ واقعے میں ایڈوکیٹ روی شنکر مشرا کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ایڈوکیٹ روی شنکر مشرا اپنے موکل سے ملنے گئے تھے۔ مو¿کل سے ملاقات کے بعد وہ اتوار کی دیر رات سکھ دیو نگر تھانہ علاقہ میں واقع اپنے گھر کے لئے روانہ ہوئے ۔ اسی دوران کچھ مجرموں نے ان پر گولی چلا دی۔ایڈووکیٹ روی شنکر مشرا کو کمر سے نیچے گولی لگی اور وہ زمین پر گر گئے۔

فائرنگ کے بعد تمام ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ گولی کی آواز سن کر آس پاس کے لوگ جمع ہوگئے اور سکھ دیو نگر پولیس کو معاملے کی اطلاع دی۔ اطلاع ملنے کے بعد سکھ دیو نگر تھانے کی پولیس موقع پر پہنچی اور زخمی ایڈوکیٹ کو فوری طور پر اسپتال بھیج دیا۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande