رنبیر کپور کی'رامائن' میں بگ بی کی انٹری ، دشرتھ کا کردار نبھائیں گے؟
فی الحال، نتیش تیواری کی ’رامائن‘ کے لیے کاسٹنگ زوروں پر چل رہی ہے۔ فلم میں مختلف کرداروں کے لیے مشہ
رامائن 


فی الحال، نتیش تیواری کی ’رامائن‘ کے لیے کاسٹنگ زوروں پر چل رہی ہے۔ فلم میں مختلف کرداروں کے لیے مشہور اداکاروں کو کاسٹ کیا جا رہا ہے۔ فلم میں رنبیر کپور بھگوان شری رام کا کردار ادا کر رہے ہیں جب کہ اداکارہ سائی پلاوی سیتا کا کردار ادا کریں گی۔ اب میگا اسٹار امیتابھ بچن بھی فلم ’رامائن‘ میں انٹری کر چکے ہیں اور وہ دشرتھ کا کردار ادا کریں گے۔

اس سے پہلے بھی امیتابھ کو فلم’دی لیجنڈ آف راما‘ کے لیے دشرتھ کے کردار کی پیشکش ہوئی تھی۔ فلم’رامائن‘ کی کاسٹنگ کی بات کریں تو سنی دیول فلم میں بھگوان ہنومان کے کردار میں نظر آنے والے ہیں۔ کے جی ایف اسٹار یش راون کے کردار میں نظر آئیں گے۔ بوبی دیول کمبھ کرن کا کردار ادا کریں گے۔ لارا دتا کیکیئی کا کردار ادا کریں گی اور وجے سیتھوپتی وبھیشن کا کردار ادا کریں گے۔ فلم ’رامائن‘کی ہدایت کاری نتیش تیواری کریں گے اور یہ فلم 2025 میں ریلیز ہونے کا امکان ہے۔

ہندوستھان سماچارمحمدخان


 rajesh pande