ایمیٹی انٹرنیشنل اسکول کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملی
نئی دہلی، 12 فروری (ہ س)۔ جنوبی دہلی کے پشپ وہار سیکٹر 7 میں واقع ایمیٹی انٹرنیشنل اسکول کو بم سے
ایمیٹی انٹرنیشنل اسکول کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملی


نئی دہلی، 12 فروری (ہ س)۔

جنوبی دہلی کے پشپ وہار سیکٹر 7 میں واقع ایمیٹی انٹرنیشنل اسکول کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ یہ دھمکی پیر کو ایک ای میل کے ذریعے دی گئی۔

معلومات کے مطابق اسکول میں ان دنوں امتحانات چل رہے ہیں۔ شبہ ہے کہ آج کا امتحان منسوخ کرنے کی نیت سے کسی نے یہ شرارت کی ہے۔

پورے معاملے کی جانکاری دیتے ہوئے ڈی سی پی انکت چوہان نے بتایا کہ آج صبح تقریباً 3:10 بجے ایمیٹی انٹرنیشنل اسکول پشپ وہار میں بم کی دھمکی سے متعلق ایک میل موصول ہوا۔ اس کے بعد اسکول انتظامیہ نے اس معاملے کی اطلاع دہلی پولیس کو دی۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھ کر دہلی پولیس کے بی ڈی ایس اور مقامی تھانے کے پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے، جہاں کافی دیر تک چھان بین کے بعد بھی کچھ نہیں ملا۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande