شعبہ طبیعیات کے زیر اہتمام الائس اسٹار انڈیا میٹنگ اور کیو جی پی فزکس پر ورکشاپ 25 نومبر کو
علی گڑھ, 23 نومبر (ہ س)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا شعبہ طبیعیات 25 نومبر کو الائس اسٹار انڈیا کولیبوریشن میٹنگ اور کوارک-گلوون پلازما (کیوجی پی) فزکس پر بین الاقوامی ورکشاپ منعقدکرے گا، جس میں ملک و بیرون ملک سے الائس پروجیکٹ کے ماہرین کیو جی پی ریسرچ
 شعبہ طبیعیات کے زیر اہتمام الائس اسٹار انڈیا میٹنگ اور کیو جی پی فزکس پر ورکشاپ 25 نومبر کو


علی گڑھ, 23 نومبر (ہ س)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا شعبہ طبیعیات 25 نومبر کو الائس اسٹار انڈیا کولیبوریشن میٹنگ اور کوارک-گلوون پلازما (کیوجی پی) فزکس پر بین الاقوامی ورکشاپ منعقدکرے گا، جس میں ملک و بیرون ملک سے الائس پروجیکٹ کے ماہرین کیو جی پی ریسرچ میں ہونے والی تازہ پیش رفت پر گفتگو کریں گے۔

الائس - اے ایم یو اشتراک کے پرنسپل انویسٹی گیٹر پروفیسر شکیل احمد نے بتایا کہ ورکشاپ میں ماہرین، سرن میں لارج ہارڈن کولائیڈر میں ہونے والے حالیہ الائس تجربات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

شعبہ طبیعیات کے چیئرمین پروفیسر انیس العین عثمانی نے کہاکہ ہمارا شعبہ نیوکلیئر اور پارٹیکل فزکس پر ریسرچ میں نمایاں مقام رکھتا ہے اور الائس پروجیکٹ میں ہماری شرکت اسی روایت کو آگے بڑھارہی ہے۔ ورکشاپ کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون کریں گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande