ثناء ملک بنی دوسری مسلم خاتون رکن اسمبلی
ممبئی ، 23 نومبر ( ہ س ) مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں جہاں ایک طرف نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (اجیت پوار) کے ایک سرکردہ رہنما نواب ملک کو مانخورد شیواجی نگر حلقہ سے سماج وادی پارٹی کے سابق رکن اسمبلی ابو اعظمی سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تو دوسرئ طرف ان ک
Sana Malik becomes second Muslim woman MLA


FAHAD AHMAD


ممبئی ، 23 نومبر ( ہ س ) مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں جہاں ایک طرف نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (اجیت پوار) کے ایک سرکردہ رہنما نواب ملک کو مانخورد شیواجی نگر حلقہ سے سماج وادی پارٹی کے سابق رکن اسمبلی ابو اعظمی سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تو دوسرئ طرف ان کی بیٹی ثناء ملک نے کامیابی حاصل کر کے مہاراشر اسمبلی میں دوسری خاتوں رکن اسمبلی بننے کا شرف حاصل کیا۔

اسمبلی حلقہ 172 - انوشکتی نگر سے ثناء ملک ( نیشنلسٹ کانگریس پارٹی-اجیت پوار) نے 49341 ووٹ حاصل کیے اور اپنے قریبی حریف فہد احمد ۔( نیشنلسٹ کانگریس پارٹی-شرد پوار) کو 3378 ووٹوں سے شکست دی۔ ٹناء ملک پیشے سے آرکیٹیکٹ ہیں اور انھوں نے قانون کی ڈگری بھی حاصل کی ہے۔ رضوی کالج ممبئ باندرہ کی سابق طالبہ ثناء ملک صوم و صلوات کی پابند ہے ۔نواب ملک کی گرفتاری کے ایام میں انہوں نے ہی نواب ملک کے حلقہ انتخاب کی باگ ڈور سنبھالی تھی۔ ان کی کامیابی نے نواب ملک کے شکست کے غم کو کم کردیاہے۔

اس اسمبلی حلقہ 172 - انوشکتی نگر سے ان کے علاوہ فہد احمد ( نیشنلسٹ کانگریس پارٹی-شرد پوار) کو 45963 اور آچاریہ نوین ودیادھر ( مہاراشٹر نو نرمان سینا ) کو 28362 اور ستیش ومن راج گورو (ونچیت بہوجن اگھاڑی) کو 10514 ووٹ ملے۔ ثناء ملک نے 3378 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / نثار احمد خان


 rajesh pande