بھوپال، 23 نومبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کی سب سے ہاٹ سیٹ بدھنی میں بی جے پی نے بمپر جیت درج کی ہے۔ بی جے پی امیدوار رماکانت بھارگو نے الیکشن جیت لیا ہے۔ انہوں نے کانگریس کے راجکمار پٹیل کو 13000 سے زیادہ ووٹوں سے شکست دی۔
بدھنی میں 13 راونڈ کی گنتی ختم ہوگئی ہے۔ بدھنی اسمبلی ضمنی انتخاب میں بی جے پی نے 13 ہزار 109 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ہے۔ قریبی مقابلے میں بی جے پی کے رماکانت بھارگو کو 1 لاکھ 7 ہزار 478 ووٹ ملے جبکہ کانگریس کے راجکمار پٹیل کو 93 ہزار 577 ووٹ ملے۔ جیت کی تصدیق ہونے کے بعد بی جے پی امیدوار بھارگو اپنے حامیوں کے ساتھ شام 5 بجے کے قریب گنتی کے مقام پر پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بدھنی کے لوگوں کے بہت مشکور ہیں۔ یہ عوام کی جیت ہے، مسائل کی جیت ہے، سچائی کی جیت ہے، ترقی کی جیت ہے۔ عوام نے ڈبل انجن والی حکومت کو ووٹ دیا اور مستقبل میں بھی ترقی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ بی جے پی تنظیم نے اچھا کام کیا ہے۔ انتخابات میں واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔ باقی ماندہ ترقیاتی کاموں کو مکمل کرنا میری ترجیح ہو گی۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ ابتدائی مرحلے میں دونوں جماعتوں کے امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ تھا۔ لیکن بی جے پی پچھلے کئی راونڈ سے آگے تھی۔ اس کے بعد کانگریس اس فرق کو کم نہیں کر سکی اور یہ خلیج بڑھتی ہی چلی گئی۔ جس کے بعد آخر کار اس الیکشن میں بی جے پی نے جیت درج کی۔ یہ سیٹ سابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان جو بدھنی سے رکن اسمبلی تھے، رکن پارلیمنٹ بننے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔ چوہان نے 2023 کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے وکرم مستال کو 1 لاکھ 4 ہزار 974 ووٹوں سے شکست دی تھی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن